بدھ‬‮ ، 30 جولائی‬‮ 2025 

سوئمنگ پول میں نہانے کے بعد سانس اکھڑنے سے نوجوان جاں بحق

datetime 11  ستمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) کراچی کے ایک سوئمنگ پول میں نہانے کے بعد سانس اکھڑنے سے 16 سالہ لڑکا جاں بحق ہوگیا۔یہ واقعہ گڈاپ میں واقع ایک نجی فارم ہائوس میں پیش آیا جس میں نجی کال سینٹر کے ملازم لڑکے نہانے کے لے سوئمنگ پول پر آئے تھے کہ گلشن اقبال کا رہائشی 16 سالہ طلحہ حسین ولد زاہد حسین جاں بحق ہوگیا۔اطلاعات کے مطابق طلحہ اتوار کو کال سینٹر میں کام کرنے والے

اپنے ساتھیوں کے ہمراہ کوزی واٹر پارک کے قریب السراج فارم ہاوس میں پکنک کے لیے آیا تھا کہ سوئمنگ پول میں نہانے کے بعد باہر نکلا اور بتایا کہ اس کی سانس رک رہی ہے جس پر اسے قریبی نجی اسپتال لے جایا گیا جہاں وہ دوران علاج جاں بحق ہوگیا۔متوفی کی لاش پولیس کارروائی کے لیے نجی اسپتال سے عباسی شہید اسپتال منتقل کی گئی، پولیس کے مطابق واقعے کی تحقیقات جاری ہیں، لاش گھر پہنچنے پر کہرام مچ گیا اور طلحہ کی ہلاکت کی اطلاع علاقہ میں جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی۔متوفی کے رشتے داروں، دوستوں اور علاقہ مکینوں کی بڑی تعداد طلحہ کے گھر پہنچ گئی، متوفی کی نماز جنازہ بعد نماز عصر منیلا سینٹر کی مسجد میں ادا کی گئی گھر سے جنازہ اٹھنے پر انتہائی رقت آمیز مناظر دیکھے گئے، طلحہ کو آہوں اور سسکیوں کے ساتھ مقامی قبرستان میں سپردخاک کر دیا گیا۔متوفی گلشن اقبال بلاک 13 ڈی تھری منیلا سینٹر میں پانچویں فلور پر کارنر ہائوس کا رہائشی تھا۔ طلحہ نے گلشن اقبال حسن ایکسٹینشن کے عقب میں واقعہ برائٹ فیوچر انگلش اسکول سے رواں سال دسویں جماعت کا کمپیوٹرسائنس سے امتحان پاس کیا تھا۔طلحہ نے جوہر ڈگری کالج میں فرسٹ ائیر میں داخلہ لیا تھا، وہ تین بھائی اور ایک بہن میں سب سے بڑا تھا۔ طحہ کے والد نے دسویں جماعت کے امتحانات کے بعد اسے ایک کال سینٹر میں اس لیے کام پر لگا دیا تھا تاکہ وہ فالتو گھومنے پھرنے سے بچ سکے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…