بدھ‬‮ ، 30 جولائی‬‮ 2025 

ایران عراق سرحد پر پھنسے 5ہزار سے زائد پاکستانی زائرین کو فوری عراق داخلے کی اجازت دینے کا اعلان

datetime 11  ستمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ خان کی درخواست پرعراقی ہم منصب نے ایران عراق سرحد پر میں پھنسے ہوئے 5ہزار سے زائد پاکستانی زائرین کو فوری عراق داخلے کی اجازت دینے کا اعلان کرتے ہوئے اربعین کے لئے خصوصی ویزہ پرمٹ جاری کرنے سمیت دیگرمسائل کے پائیدار حل کے لئے پاک عراق مشترکہ کمیٹی کے قیام پر اتفاق کیا ۔

اتوار کو وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نیاپنے عراقی ہم منصب عثمان علی فردہودسے ٹیلیفونک رابطہ قائم کیا۔ 40 منٹ پر محیط گفتگو میں وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ خان نے پاکستانی زائرین کے ویزااجراء میں تاخیر،ویزاتعداد میں اضافہ اور پاکستانی زائرین کوعراق داخلے میں درپیش مشکلات کے حوالے سے بات چیت کی۔ انہوں نے ایران عراق سرحد پر پھنسے پانچ ہزار پاکستانی زائرین کو عراق داخل ہونے کی اجازت دینے،چہلم حضرت امام حسین کیلئے عراق جانے کے خواہشمند زائرین کو خصوصی ویزا اجراء اورعراق میں براستہ ایران داخل ہونے والے پاکستانی زائرین کیلئے ایران،عراق سرحد مستقل طور پر کھولنے کی درخواست کی۔عراقی وزیر داخلہ عثمان علی فرہود کی طرف سے وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کی تمام تجاویز کا خیرمقدم کیا اور مطالبات کی فوری منظوری اوران پربلاتاخیر عملدآمد کی یقین دہانی کرائی۔وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کی درخواست پرعراقی ہم منصب عثمان علی فرہودہ کا پاکستانی زائرین کیلئے تمام انٹری پوائنٹس کھولنے،عراقی سفارتخانے میں زیرالتواء پاکستانی زائیرین کی تمام ویزا درخواستوں پر فی الفورعملدرآمد اورعراقی وزیر داخلہ کا چہلم امام حسین کیلئے عراق جانے والے پاکستانی زائرین کیلئے بھی خصوصی ویزاسہولت دینے کا اعلان کیا۔ اس ٹیلی فونک رابطے میں پاکستان سے عراق جانے والے خواہشمندزائرین کیلئے ویزوں کی تعداد میں اضافے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔

دونوں وزراء داخلہ نے پاکستان،عراق تعلقات کے فروغ اور داخلہ وزارتوں کے درمیان کوارڈینیشن بہتر بنانے کے حوالے سے بھی اقدامات کرنے پراتفاق کیا۔وزیر داخلہ رانا ثناء للہ نے ایران عراق سرحد پر پھنسے پانچ ہزار پاکستانی زائیرین کو عراق داخلے کی فوری اجازت دینے ،

ویزا درخواستوں پر فوری عملدرآمد اور تعداد میں اضافے اور اربعین کیلئے خصوصی ویزا پرمٹ جاری کرنے پر بھی اپنے ہم منصب کا شکریہ ادا کیا۔وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے عراقی وزیر داخلہ عثمان علی فرہودہ کو

پاکستان کا جلد دورہ کرنے کی دعوت دی۔عراقی وزیر داخلہ نے اپنے پاکستانی ہم منصب کیلئے نیک خواہشات کا اظہارکیا اور جلد پاکستان آنے کی دعوت قبول کرتے ہوئے وزیرداخلہ رانا ثناء اللہ کا شکریہ ادا کیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…