اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)آج اتوار کے روز کشمیر ، بالائی خیبرپختو نخوا ، اسلام آباد، با لائی پنجاب، گلگت بلتستان، اور زیریں سندھ میں تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہے ۔ اس دوران کشمیر ، بالائی خیبرپختو نخوا ، اسلام آباد اور با لائی پنجاب میں چند مقا مات پر مو سلا دھار بارش کی تو قع ہے۔
ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔محکمہ موسمیات کے مطابق پیر کے روز کشمیر ، خیبرپختو نخوا ، اسلام آباد، با لائی/ وسطی پنجاب، گلگت بلتستان، اور زیریں سندھ میں تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔ تاہم خیبر پختونخوا ، اسلا م آباد، بالائی پنجاب ، کشمیر اور زیریں سندھ میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ سب سے ذیادہ بارش (ملی میٹر): خیبرپختونخوا: کاکول 83، بونیر 52، بالاکوٹ 20، مالم جبہ 14، سیدوشریف 05، پاراچنار، پٹن 01، پنجاب: سرگودھا 49 ، اسلام آباد(ائر پورٹ 41، سید پور 34، گولڑہ 28، زیرو پوائینٹ 06 اور بو کرہ 04)، جو ہرآباد 28، منڈی بہاؤالدین 19، مری 15، چکوال 12، نارووال 09، منگلا سٹی 01، راولپنڈی (چکلالہ) 03، لاہور (ائر پورٹ) 02، نور پور تھل، جہلم 01، کشمیر: کوٹلی 14، گڑھی دوپٹہ، راولاکوٹ سٹی 08، مظفرآباد (سٹی07، ائر پورٹ03)، سندھ: کلوئی 15، مٹھی 08، بدین، چھاچھرو 04، ڈپلو، چھور 02۔گز شتہ روز ریکارڈکیےگئےزیادہ سےزیادہ درجہ حرارت: نوکنڈی 43، لسبیلہ، دالبندین، تربت اور سبی میں 42 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔