اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) اسلام آباد کے شہریوں کے مفت سفر کے مزے ختم ہوگئے، اب اورنج میٹرو، گرین اور بلیو لائن بسوں پر سفر کرنا ہے تو کرایہ دینا پڑے گا، سی ڈی اے بورڈ نے کرائے کی منظوری دے دی ہے، کرایہ تیس روپے مقرر کیا گیا ہے اور شہریوں سے کرایہ بروز پیر سے وصول کیاجائے گا۔