ہفتہ‬‮ ، 15 جون‬‮ 2024 

مون سون کا نیا سلسلہ، ملک بھر میں 4 روز شدید بارشوں کی پیش گوئی، الرٹ جاری

datetime 9  ستمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)محکمہ موسمیات نے10سے14ستمبرتک بارشوں کی پیشگوئی کردی۔محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بالائی علاقوں میں 11 ستمبر سے مون سون کا نیا سلسلہ بارشیں برسائے گا اور یہ سلسلہ 14 ستمبر کی رات تک جاری رہے گا۔اس دوران خیبرپختونخوا، جنوبی پنجاب کشمیر اور گلگت سمیت سندھ کے کچھ علاقوں

میں شدید بارشیں متوقع ہیں۔کشمیر، ہزارہ ڈویژن اورمری میں لینڈ سلائیڈنگ کا اندیشہ ہے اور اس حوالے سے محکمہ موسمیات نے تمام اداروں کو خبردار کر دیا ہے۔دوسری جانب حکومت پنجاب نے سیلاب زدہ علاقوں میں نقصانات کے تخمینے کا سروے 12 ستمبر سے شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ سروے 27 ستمبر کو مکمل ہونے کے بعد بحالی کا مرحلہ شروع ہو جائے گا۔ سیلاب زدہ علاقوں میں ریلیف کی سرگرمیوں کا جائزہ لینے کے لئے وزیراعلیٰ پنجاب کی طرف سے تشکیل دی گئی وزارتی کمیٹی برائے ڈیزاسٹر مینجمنٹ کا چوتھا اجلاس چیئرمین و صوبائی وزیر پارلیمانی امور، کوآپریٹوز و تحفظ ماحول محمد بشارت راجہ کی زیر صدارت سول سیکرٹریٹ میں ہوا۔ اجلاس میں وزیر خزانہ محسن خان لغاری، وزیر زراعت سید حسین جہانیاں گردیزی اور وزیر مال نوابزادہ منصور احمد خان نے بھی شرکت کی۔ معاون خصوصی وزیراعلی پنجاب سینیٹر ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے ویڈیو لنک کے ذریعے حصہ لیا۔ سنیئر ممبر بورڈ آف ریونیو زاہد اختر زمان نے ریلیف اور بحالی کے اقدامات پر بریفنگ دیتے ہوئے تجویز دی کہ سیلابی پانی کی گزرگاہوں پر آبادیوں کو مستقل طور پر محفوظ جگہوں پر مکانات بنا کر منتقل کر دیا جائے۔ انہوں نے بتایا کہ فلاحی تنظیموں نے بھی متاثرہ افراد کیلئے مکانات بنانے کی پیشکش کی ہے۔ اگلے ہفتے سے شروع ہونے والے سروے کے لئے ٹیموں کی تشکیل ہوچکی ہے۔

سروے مکمل ہوتے ہی امدادی رقوم کی تقسیم اور گھروں کی تعمیر کا کام شروع کر دیا جائے گا۔ چیئرمین وزارتی کمیٹی محمد بشارت راجہ نے کہا کہ ریلیف سرگرمیوں کے بعد بحالی کے مرحلے کی طرف بڑھ رہے ہیں۔ وزیراعلیٰ جنگی بنیادوں پر متاثرین سیلاب کی بحالی چاہتے ہیں۔ متاثرہ افراد کی مشکلات کا اندازہ کرتے ہوئے کوئی محکمہ سستی نہ کرے اور تمام محکمے بحالی کے لئے اپنا اپنا روڈ میپ دیں۔

انہوں نے اس بات پر اطمینان کا اظہار کیا کہ وزیراعلیٰ فلڈ ریلیف فنڈ کے استعمال کیلئے سینیٹر ڈاکٹر ثانیہ نشتر کی سربراہی میں کمیٹی قائم ہو چکی ہے۔ اجلاس میں فلڈ فنڈ کی رقوم متاثرین تک شفاف انداز میں پہنچانے کے لئے لائحہ عمل پر بھی غور کیا گیا۔ ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا کہ چیئرمین عمران خان کی واضح ہدایات ہیں کہ سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کی امداد میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے۔

چیئرمین کمیٹی محمد بشارت راجہ نے رود کوہیوں کے راستے میں ڈیم بنانے کی فزیبلٹی رپورٹ طلب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت متاثرہ علاقوں میں انفراسٹرکچر کی بحالی کے لئے مختصر اور طویل المدت پالیسیوں پر عمل پیرا ہے،تاہم طویل المدت منصوبہ بندی کا مطلب غیر ضروری تاخیر نہیں۔ جن لوگوں کے گھر اپنی زمینوں پر نہیں تھے انہیں سرکاری اراضی پر آباد کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلی کی ہدایت پر سندھ اور بلوچستان میں صوبہ پنجاب سے بھی طبی عملہ بھجوایا گیا ہے۔

انہوں نے متاثرہ اضلاع کی انتظامیہ اور پی ڈی ایم اے کو ہدایت کی کہ وہ اپنے علاقوں کے ارکان اسمبلی سے مسلسل رابطہ رکھیں۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ متاثرین سیلاب کی اکثریت آبائی علاقوں کو واپس چلی گئی ہے۔ کچے کے علاقے سے زیادہ پکے کے علاقے میں نقصان ہوا ہے۔ متاثرہ خاندانوں کے لئے حکومت مزید 25 ہزار خیمے خرید رہی ہے۔ وزیر خزانہ محسن لغاری نے کہا کہ حالیہ سیلاب میں پنجاب میں 60 ہزار مکانات کو جزوی نقصان پہنچا اور ان میں سے 40 ہزار خاندانوں کو خیمے مہیا کئے جا چکے ہیں۔ حکومت 39 کروڑ روپے کا مزید سامان خریدنے کی بھی منظوری دے رہی ہے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ ضلعی انتظامیہ سیلابی پانی کی گزرگاہوں پر دوبارہ آبادکاری روکے۔ وزیر زراعت سید حسین جہانیاں گردیزی نے فصلوں کے نقصان کا تخمینہ جلد لگانے اور کاشتکاروں کے نقصانات کے ازالے پر زور دیا۔

موضوعات:



کالم



شرطوں کی نذر ہوتے بچے


شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…