لاہور(این این آئی) نوجوان نے گلبرگ کے شاپنگ مال کی 8ویں منزل سے چھلانگ لگا کر زندگی کاخاتمہ کرلیا ۔ بتایاگیا ہے کہ نوجوان گلبرگ کے شاپنگ مال کی 8ویں منزل پر فون سن رہا تھا کہ اچانک کود گیا ۔ اطلاع ملتے ہی پولیس کی نفری موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو قبضے میں لیکرکارروائی کاآغازکردیا ۔ متوفی کی شناخت تیس سالہ واجد عثمان کے نام سے ہوئی ہے ۔