لاہور( این این آئی )نواں کوٹ میں درندوں نے خاتون کو نوکری کا جھانسہ دے کر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا ۔پولیس کے مطابق ملزم کو گرفتار کرکے جینڈر سیل کے حوالے کر دیا گیا۔ ایس پی اقبال ٹائون کے مطابق ملزمان ذوہیب اور طلحہ نے خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنایا۔ پولیس نے فوری کارروائی کر کے ملزم طلحہ کو گرفتار کر لیا گیا۔دوسرے ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔