اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )نمل یونیورسٹی کا طلبہ و طالبات سے متعلق سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والا نوٹیفکیشن جعلی قرار دے دیا گیا ۔ نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق سوشل میڈیا پر نمل یونیورسٹی کے حوالے سے جعلی نوٹی فکیشن وائرل ہوا ہے جس میں یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ لڑکیاں کسی لڑکے کو بھائی نہیں بول سکتیں انہیں ان کے نام سے مخاطب کیا جائے، یہ فیصلہ لڑکوں کے جذبات مجروح ہونے سے بچانے کی خاطر کیا گیا ہے۔اس کے جواب میں یونیورسٹی انتظامیہ کا بیان سامنے آگیا ہے۔ ترجمان یونیورسٹی نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر وائرل نوٹیفکیشن جعلی ہے جسے طالب علموں ںے وائرل کیا ہے۔
’’لڑکیاں لڑکوں کو بھائی نہیں بول سکتیں‘‘ نمل یونیورسٹی کا جعلی نوٹیفکیشن وائرل

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں