پیر‬‮ ، 05 مئی‬‮‬‮ 2025 

پاکستان آرمی کے جوان چھا گئے، سوات کے دور افتادہ علاقوں سے 12 سے 13 سو افراد کو ریسکیوکرنے میں کامیاب

datetime 28  اگست‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سوات (آن لائن) کمانڈر سوات بریگیڈیئر ساجد اکبر نے کہا ہے کہ سیلابی ریلوں سے نہ صرف مقامی آبادی بلکہ کمراٹ اور دیر جانے والے سیاح بھی بری طرح متاثر ہوئے، کچھ لوگ 48 یا 72 گھنٹوں سے محصور ہیں، آرمی چیف اور الیون کور کی ہدایت کے مطابق ہر سیاح تک پہنچا جائے گا۔

جاری بیان کے مطابق بریگیڈیئر ساجد اکبر نے کہا کہ محصور شدہ لوگوں سے رابطے قائم کر چکے ہیں۔ گزشتہ 36 گھنٹوں میں کمراٹ سے 15 لوگوں کو ریسکیو کیا گیا۔50 افراد کو کالام سے ریسکیو کیا گیا مزید 50 افراد کو ریسکیو کیا جارہا ہے۔سوات کے مختلف دور افتادہ علاقوں سے مجموعی طور پر 12 سے 13 سو افراد کو ریسکیو کیا گیا،بریگیڈیئر ساجد اکبر کا کہناتھا سوات میں مجموعی طور پر 47 ریلیف کیمپس قائم کئے گئے۔ ہیں۔250 خاندانوں کو کھانا اور رہائش فراہم کی گئی ہے۔5 تحصیلوں میں میڈیکل کیمپس قائم،بٹ خیلہ اور پیوچار جیسے دورافتادہ علاقوں میں بھی میڈیکل اور ریسکیو ٹیمز سرگرم ہیں، ریسکیو ٹیمز کی توجہ کالام میں پھنسے ہوئے سیاحوں پر ہے۔”پاک فوج زندہ باد“، سوات،کمراٹ اور دیر میں پاک فوج کے ریسکیو آپریشن کے نتیجے میں کئی گھنٹوں بعد بازیاب ہونے والے سیاحوں نے پاک فوج سے اظہار تشکر کیا ہے۔ ایک بزرگ خاتون سیاح نے کہا چھوٹے چھوٹے بچوں کے ساتھ ہم پھنس گئے تھے لیکن پاک فوج نے ہمیں بچا لیا، پاک فوج کے افسر اور جوان میرے بیٹے ہیں، پاک فوج کی عظمت کو سلام پیش کرتی ہوں۔پاک فوج کی ریسکیو ٹیم نے ہسپانوی سیاح جوڑے کو بھی ریسکیو کر لیا جس پر ہسپانوی سیاح بھی پاک فوج کے مشکور ہیں۔

ہسپانوی سیاح کا کہناتھا ہم کافی مشکل میں تھے،بارش بہت زیادہ تھی اور دریا میں طغیانی تھی۔ہم پاک فوج کے شکر گزار ہیں۔ ہسپانوی جوڑے نے اردو میں اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا،شکریہ پاکستان آرمی،۔رآرمی ایوی ایشن پائلٹس کے مطابق 24 گھنٹوں سے موسم کافی خراب تھا لیکن ماؤں،بہنوں،بچوں اور بزرگوں کے چہرے ہمارے سامنے تھے۔محصور افراد ہماری مدد کا انتظار کر رہے تھے۔اللہ تعالٰی کے فضل و کرم اور دعاؤں سے ہم ریسکیو کرنے میں کامیاب ہوئے۔

آرمی پائلٹس نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ ہر قیمت پر محصور افراد تک پہنچا جائے گا، دریں اثناء کالام،کمراٹ، خوازہ خیلہ اور سوات کے دیگر علاقوں میں پاک آرمی ایوی ایشن ہیلی کاپٹرز کا ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ہیلی کاپٹرز کی مدد سے سینکڑوں افراد کو ریسکیو کیا گیا۔ملک کے مختلف علاقوں سے سیاحت کیلئے سوات آنے والے شہری سوات میں پھنس گئے تھے۔پھنسے ہوئے سیاحوں میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے۔پاک فوج نے صرف سوات میں ہی 47 ریلیف کیمپس قائم کئے ہیں۔ریسکیو کئے جانے والے افراد میں غیر ملکی،خواتین اور بچے شامل ہیں۔ریسکیو کئے جانے والے افراد نے برقت کارروائی پر پاک فوج سے اظہار تشکر کیا ہے۔

موضوعات:



کالم



شاید شرم آ جائے


ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…