منگل‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2025 

متحدہ عرب امارات جانے والے پاکستانیوں کے لیے درست ویزا اور 5 ہزار درہم ہونا لازمی قرار

datetime 19  اگست‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی (این این آئی)متحدہ عرب امارات سے 80 پاکستانیوں کو ڈمی ریٹرن ٹکٹس اور دیگر وجوہات کی بنا پر ڈی پورٹ کیے جانے کے بعد دبئی میں پاکستانی قونصلیٹ نے اسلام آباد کو مطلع کیا ہے کہ دبئی جانے والے پاکستانیوں کے پاس درست ویزا، 5 ہزار درہم اور واپسی کا ٹکٹ ہونا لازمی ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان کے دفتر خارجہ کو لکھے گئے خط میں قونصل خانے نے بتایا کہ

ان مسافروں کو مختلف وجوہات کی بنا پر بیدخل کیا گیا اور اس بات پر زور دیا کہ وہ متحدہ عرب امارات میں ملازمت کے خواہشمند پاکستانی مسافروں کو مناسب ورک ویزا حاصل کرنے کو ترجیح دیں۔خط میں کہا گیا کہ مسافروں کو متحدہ عرب امارات کا سفر کرتے وقت ویزا کے ساتھ واپسی کے درست ٹکٹ اور 5 ہزار درہم اپنے ساتھ رکھنا لازمی ہے، دبئی ایئرپورٹ پر ایک مسافر کی جانب سے استفسار کے بعد قونصلیٹ کے عملے نے ایئرپورٹ کا دورہ کیا جس سے معلوم ہوا کہ متحدہ عرب امارات کے امیگریشن حکام نے متعدد وجوہات کی بنا پر تقریباً 80 پاکستانیوں کا داخلہ روک دیا ہے۔ملک بدر کیے گئے شہریوں میں سے 40 مسافروں کو اسی پرواز سے پاکستان واپس بھیج دیا گیا جس سے وہ دبئی گئے تھے، باقی مسافر مختلف پروازوں سے پاکستان واپس آئے۔متحدہ عرب امارات میں امیگریشن حکام کا کہنا ہے کہ پاکستانی شہریوں کو ورک ویزے کے بجائے وزٹ ویزے، جعلی واپسی ٹکٹ اور متحدہ عرب امارات میں رہنے کے لیے ناکافی اماراتی نقدی کی وجہ سے ملک بدر کیا گیا۔ڈی پورٹ کیے گئے بیشتر افراد نے مبینہ طور پر متحدہ عرب امارات کے امیگریشن حکام کو بتایا کہ وہ وزٹ ویزے پر ملازمت کے لیے امارات آئے تھے۔پاکستانی مشن نے متحدہ عرب امارات کے امیگریشن حکام سے درخواست کی تھی کہ وہ پاکستانی پاسپورٹ ہولڈرز کو متحدہ عرب امارات میں داخلے کی اجازت دیں جن کے پاس درست ویزا ہے، لیکن بتایا گیا کہ مذکورہ وجوہات کی بنا پر ان مسافروں کے داخلے سے انکار کردیا گیا تھا۔متحدہ عرب امارات کے حکام نے کہا کہ ان سب کے پاس درست ٹکٹ کے ساتھ کم از کم 5 ہزار درہم نقد رقم ہونا لازمی ہے۔



کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…