انقرہ (آن لائن) ترکی میں دو سالہ بچی نے حملہ آور سانپ کو اپنے دانتوں سے کاٹ کر مار ڈالا۔غیر ملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ترکی کے شہر بنگول کے قریب کنتار گاؤں میں یہ واقعہ پیش آیا، جہاں کمسن بچی گھر کے باہر صحن میں کھیل رہی کہ اچانک چیخنے کی آواز آئی جس پر اہلخانہ اور پڑوسی جمع ہوگئے۔پڑوسی جب بچی کے پاس پہنچے تو انہوں نے بچی کے ہاتھ میں سانپ دیکھا جس پر دانتوں سے کاٹنے کے نشانات بھی موجود تھے جب کہ سانپ نے بچی کے ہونٹ پر کاٹا تھا۔رپورٹ کے مطابق سانپ بچی کے کاٹنے سے موقع پر ہی مر گیا جبکہ بچی کو فوری طور پر میٹرنٹی اینڈ چلڈرن اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اسے 24 گھنٹے تک نگرانی میں رکھا گیا اور بعد ازاں گھر بھیج دیا گیا۔