اسلام آباد (این این آئی)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہاہے کہ توشہ خانہ اور ممنوعہ فنڈنگ بھی عمران خان کا کچھ نہیں بگاڑ سکتے۔سوشل میڈیا پر جاری بیان میں شیخ رشید احمد نے کہا کہ شہباز شریف بے بس ترین وزیراعظم ہیں، شہباز شریف کو ان کی اپنی پارٹی کے ساتھ ساتھ ایم کیو ایم، بی اے پی بھی آنکھیں دکھا رہی ہیں۔سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ یہ 70 کی دہائی نہیں ہے، توشہ خانہ اور ممنوعہ فنڈنگ بھی عمران خان کا کچھ نہیں بگاڑ سکتے۔