منگل‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2025 

اہلیہ کے سامنے کوئی اوقات نہیں گھر میں اْسی کی چلتی ہے، خلیل الرحمٰن قمر

datetime 19  اگست‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) خلیل الرحٰمن قمر کا کہنا ہے کہ وہ اپنی بیوی اور بیٹی سیڈرتے ہیں اور گھر میں صرف ان کی بیوی کی ہی چلتی ہے۔پاکستان کے مشہورمصنف و ڈرامہ ساز خلیل الرحمٰن قمر نے حال ہی میں ایک نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے اپنی نجی زندگی سے متعلق گفتگو کی ہے۔

پروگرام میں خلیل الرحمٰن کے ساتھ ان کی اہلیہ اور بیٹی نے بھی شرکت کی پروگرام میں بات کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ گھر میں ان کے بجائے ان کی اہلیہ کی حکمرانی چلتی ہے۔انہوں نے بتایا کہ ماضی میں ان پر اہلیہ کافی سختیاں کرتی تھی اور ان کے پاس کسی لڑکی کو گزرنے کی اجازت تک نہ ہوتی تھی مگر اب ایسا نہیں۔وہ ہمیشہ سے جو کچھ بھی کماتے ہیں اہلیہ کے ہاتھ میں رکھتے ہیں اور ان سے ہی اپنا خرچہ لیتے ہیں پیسے کا حساب کتاب ان کی اہلیہ رکھتی ہیں۔ڈراما ساز کے مطابق اہلیہ کے سامنے ان کی کوئی عزت و اوقات نہیں، گھر میں ان کی اہلیہ کی حکمرانی چلتی ہے۔ڈرامہ ساز کی اہلیہ روبی خلیل نے بتایا کہ ان کے شوہر کی آئیڈیل عورت وہی ہیں اور انہیں دیکھ کر ہی وہ خود مختار اور بولڈ عورت کا کردار تخلیق کرتے ہیں جب کہ وہ لکھنے سے پہلے ان سے مشورہ کرتے ہیں۔خلیل الرحمٰن کی اکلوتی بیٹی نوشاب خلیل نے بتایا کہ کسی بھی خاتون کا کردار لکھنے کے بعد والد انہیں وہ کہانی سناتے ہیں۔انہوں نے انکشاف کیا کہ ان کے والد لکھتے وقت روتے رہتے ہیں اور ٹشو پیپر ہر وقت اپنے ساتھ رکھتے ہیں۔ڈرامہ ساز نے کہا کہ میں بیوی سے ڈرتا ہوں مگر بیٹی سے اور بھی زیادہ ڈرتا ہوں اور اسے کبھی کسی چیز کے لئے نہ نہیں کرسکتااس کی ہر بات مانتا ہوں۔



کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…