اسلام آباد (این این آئی)تھانہ بنی گالہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ہوائی فائرنگ کرکے شہریوں میں خوف وہراس پھیلانے والا ملزم گرفتار کرلیا ۔ ترجمان کے مطابق ملزم سید انتصار حیدر کے قبضے سے ایک بارہ بور کلاشنکوف، پسٹل اور بڑی تعداد میں ایمونیشن برآمد کرلی گئی ،ملزم کے خلاف تھانہ بنی گالہ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔،ڈی آئی جی آپریشنز سہیل ظفر چٹھہ نے پولیس ٹیم کو شاباش دی اور کہاکہ ایسے غیر قانونی فعل میں ملوث عناصر قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔