پیر‬‮ ، 10 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

روپے کی قدر میں کمی، اسٹیٹ بینک کی سٹے بازوں کو وارننگ

datetime 26  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوز ڈیسک) اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے روپے کی قدر میں کمی کے محرکات کی وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسٹیٹ بینک زرمبادلہ کی منڈیوں پر نظر رکھے ہوئے ہے، بینک عالمی حالات سے آگاہ ہے اور ملکی معیشت پر اس کے اثرات کا بھی بغور جائزہ لے رہا ہے۔
مرکزی بینک کی جانب سے منگل کو جاری کردہ اعلامیے کے مطابق پیر کو دنیا بھر کی منڈیوں میں بہت زیادہ ہلچل دیکھنے میں ا?ئی، 11اگست 2015 کو چینی یوآن کی قیمت میں کمی کے ساتھ دنیا خصوصاً ترقی پذیر ملکوں میں کرنسی کی قیمت گرنے میں تیزی آگئی ہے، ان میں سے بیشتر ممالک نے اپنی کرنسی کی قیمت گرنے دی۔
جس کی بنیادی وجہ چین سے اپنی کاروباری مسابقت برقرار رکھنا تھی، پاکستان بھی عالمی معیشتوں کا حصہ ہے اور عالمی حالات سے متاثر ہوئے بغیر نہیں رہ سکتا، اس بنا پر ملکی معیشت پر ممکنہ اثرات اور شرح مبادلہ میں کمی کے حوالے سے توقعات بڑھ گئیں، نتیجتاً 24اگست کو روپے کی قیمت ڈالر کے مقابل کم ہوئی اور 104.50روپے پر بند ہوئی۔
اس کا مطلب یہ ہوا کہ کرنسی کی قیمت میں ایک روز میں 2.4فیصد کا فرق پڑا اور رواں مالی سال کے آغاز سے اب تک مجموعی طور پر2.6فیصد کی کمی ہوئی، اس صورتحال کا محرک کرنسی میں ہونیوالا بین الاقوامی اتار چڑھاو¿ ہے اور اس کا سبب ملکی معیشت کی کوئی کمزوری نہیں، معاشی مبادیات میں پائیدار بہتری لاکر جو معاشی استحکام حاصل کیا گیا ہے وہ اپنی جگہ قائم ہے اور حالیہ واقعات سے اسے کوئی سنگین خطرہ لاحق نہیں، ہمارا بیرونی شعبہ مضبوط ہے اور ذخائر تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہیں۔
اسٹیٹ بینک کو یقین ہے کہ آئندہ مہینوں میں پاکستانی روپے کو استحکام ملے گا اور بین الاقوامی کرنسیوں میں اضافی اتار چڑھاو¿کے مطابق اس میں مزید مضبوطی آسکتی ہے تاہم اسٹیٹ بینک بین الاقوامی اقتصادی پیشرفت اور ملکی معیشت پر اس کے اثرات پر نظر رکھے ہوئے ہے۔
ایسے افراد پر بھی نظر رکھی جارہی ہے جو ان حالات سے فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں اور اپنی سٹے بازی کی سرگرمیوں سے معیشت کو نقصان پہنچاتے ہیں، اسٹیٹ بینک منڈیوں میں استحکام کو یقینی بنانے کیلیے کوئی بھی اقدام کرنے کیلیے تیار ہے اور ایسے غیر ذمے دار عناصر سے سخت اقدامات کے ذریعے نمٹا جائیگا۔



کالم



آئوٹ آف سلیبس


لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…