اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے ایک اور کارکن نے پاک فوج کے خلاف سوشل میڈیا پر زہر اگلنے کا اعتراف کرلیا ۔ میڈیا ر پورٹ کے مطابق بہاولپور کے ذوالقرنین نے ام حریم کے نام سے فیک اکائونٹ چلانے کا اعتراف کرلیا اور کہاکہ جھوٹے بیانیہ سے متاثر ہونے پر پچھتاوا ہے ،فوج کے شہدا کے بارے نفرت انگیز پروپیگنڈہ اپنی جماعت کے کہنے پر کیا۔ انہوںنے کہاکہ قوم اور پاک فوج کے خلاف اپنی شر انگیزی پر معافی کا طلب گار ہوں۔ انہوںنے کہاکہ عوام جھوٹے لیڈروں کے ملک اور فوج دشمن بیانیہ کا حصہ نہ بنیں،پاک فوج اور اس کے شہدا پاکستان کا فخر ہیں۔