اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک/این این آئی)پنجاب حکومت کے نئے ایڈووکیٹ جنرل احمد اویس نے شہباز گل کے خلاف فوجی عدالت میں مقدمہ چلانے پر اعتراض نہ کرنے کا بیان دے دیا۔احمد اویس نے کہا کہ شہباز گل کا بیان تحریک انصاف کی پالیسی کے مطابق نہیں ہے اور شہباز گل کے
خلاف فوجی عدالت میں مقدمہ چلانے پر انہیں کوئی اعتراض نہیں ہے۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے پروگرام کیپیٹل ٹاک میں احمد اویس ایڈووکیٹ کا یہ بھی کہنا تھا کہ اگر شہباز گل پر فوجی عدالت میں مقدمہ چلتا ہے تو مریم نواز، مولانا فضل الرحمٰن اور نواز شریف کے خلاف بھی فوجی عدالت میں مقدمہ چلنا چاہیے۔وزیر مملکت برائے پیٹرولیم سینیٹر مصدق ملک کا کہنا ہے کہ اگر شہباز گل کے خلاف فوجی عدالت میں مقدمہ چل سکتا ہے تو چلنا چاہیے۔دوسری جانب احمد اویس نے ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کے عہدے کا چارج سنبھال لیا، ایڈووکیٹ جنرل آفس پہنچنے پر لاء افسروں اور ملازمین نے استقبال کیا،ایڈووکیٹ جنرل پنجاب احمد اویس نے کہا کہ آپ سب کا مشکور ہوں جتنی آپ نے محبت دی، افواجِ پاکستان سرحدوں کی محافظ اور ہمارا فخر ہیں،بشہباز گل نے غیر ذمہ دارانہ الفاط کااستعمال کیا جو نہیں ہونا چاہئے،تمام سیاسی جماعتوں کو مل کر بیٹھنا چاہیے اور ملکی سالمیت کو یقینی بنائیں، پاکستان کو کمزور کرنے کی سازش ہورہی ہے جسے سب مل کر ناکام بنائیں، معاشرے میں باوقار عدلیہ طرہ امتیاز ہے،بطور ایڈووکیٹ جنرل پنجاب عدلیہ کے وقار کیلئے کردار ادا کروں گا، پاکستان کا قیام دنیا میں ایک انقلاب ہے