شہباز گل پر مبینہ تشدد، عمران خان نے اہم بیان جاری کر دیا

12  اگست‬‮  2022

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے اپنے چیف آف اسٹاف شہباز گل پر دوران حراست مبینہ تشدد کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔تفصیلات کے مطابق شہباز گل کو دو روزہ جسمانی ریمانڈ پورا ہونے کے بعد

جوڈیشل مجسٹریٹ عمر بشیر کی عدالت میں پیش کیا گیا تھا۔عدالت میں بیان دیتے ہوئے شہباز گل نے اپنی قمیض اٹھا کر دکھائی اور دعویٰ کیا کہ انہیں شدید تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور رات بھر جگائے رکھا گیا، میڈیکل بھی نہیں کرایا گیا اور وکیل سے ملنے کی اجازت بھی نہیں دی جا رہی۔اس معاملے پر چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے سوشل میڈیا پر عمران خان نے لکھا کہ شہباز گل پر ہونے والے تشدد کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہوں۔چیئرمین تحریک انصاف نے پوچھا کہ کس قانون کے تحت اور کس کے کہنے پر ایسا کیا جا رہا ہے؟ اگر شہباز گل نے کوئی قانون توڑا ہے تو اسے صفائی کا پورا موقع ملنا چاہیے۔عمران خان نے لکھا کہ امپورٹڈ غلام حکومت کے لیے بلا خوف آئین اور قانون کی دھجیاں بکھیری جا رہی ہیں۔یاد رہے کہ عدالت نے پولیس کی جانب سے شہباز گل کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کی استدعا مسترد کرتے ہوئے انہیں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دیا ہے۔



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…