جمعرات‬‮ ، 10 جولائی‬‮ 2025 

ضمنی انتخابات میں معنی خیز شکست ، (ن) لیگ نے نئی سیاسی حکمت عملی پر کام شروع کر دیا

datetime 11  اگست‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)ضمنی انتخابات میں معنی خیز شکست اور پنجاب حکومت ہاتھ سے نکلنے کے بعد پاکستان مسلم لیگ (ن) نے نئی سیاسی حکمت عملی پر کام شروع کر دیا ہے ، پارٹی کو متحرک اور مضبوط کرنے کے لئے مریم نواز کو نائب صدر

کے ساتھ نیا عہدہ بھی دئیے جانے کا امکان ہے ،مریم نواز آنے والے دنوں میں پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ میں زیادہ وقت گزاریں گی جس کے لئے ان کے علیحدہ سے دفتر کی تیاری بھی جاری ہے ۔ ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) نے پنجاب میں پارٹی کو سیاسی طور پر متحرک اور مضبوط کرنے کے لئے مریم نواز کو ذمہ داری سونپ دی ہے جس کے لئے انہوں نے آئندہ بھرپور سیاسی ملاقاتیں اور سر گرمیاں کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ذرائع کے مطابق قیادت کی طویل مشاورت اور مسلم لیگ (ن)کے قائدکی ہدایت پر مریم نوازکو متحرک کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پارٹی کی نائب صدر کے علاوہ مریم نواز کو ایک اضافی عہدہ دینے کا بھی اہم فیصلہ کیا گیا ہے اس حوالے سے پارٹی کو مضبوط بنانے اور اس کو ہر جگہ متحرک کرنے کیلئے مریم نوازکو باضابطہ اہم ٹاسک مل گیا۔ مریم نواز جاتی امرا ء کے بجائے ماڈل ٹائون میں بیٹھ کر سیاسی سرگرمیوں پر نظر رکھیں گی اور حصہ لیں گی،اس کے لئے ماڈل ٹائون سیکرٹریٹ میں مریم نواز کے لیے الگ سے آفس کی تیاری کا کام بھی شروع کردیا گیا ہے۔مریم نواز کے لئے دفتر پارٹی سیکرٹریٹ کے عقب میں بنایا جا رہا ہیجہاں وہ بھرپور سیاسی سر گرمیاں کریں گی ۔

پارٹی ذرائع کے مطابق تزئین و آرائش کے بعد دفتر میں انفارمیشن ٹیکنالوجی، سوشل میڈیا اور الیکٹرانک میڈیا کو مانیٹر کرنے کے لئے جدید آلات نصب کئے جائیں گے ۔ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ نواز شرہف کی خصوصی ہدایت پر پارٹی کے متعدد ونگز مریم نواز کو ہی رپورٹ کریں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…