جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

بنگلہ دیش میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تاریخی اضافہ

datetime 7  اگست‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈھاکہ (این این آئی)حکومت کی جانب سے تیل کی قیمتوں میں 52 فیصد تک اضافے کے بعد ہزاروں بنگلہ دیشیوں نے ملک بھر میں فیول اسٹیشنز کا گھیرا کر لیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق بنگلہ دیش میں تیل کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ اب تک کا سب سے

ریکارڈ اضافہ ہے۔یوکرین پر روس کے حملے کے باعث عالمی سطح پر توانائی قیمتوں میں اضافہ دیکھا ہے، البتہ تیل کی قیمتوں میں حالیہ ہفتوں کے دوران کمی آئی ہے کیونکہ کساد بازاری کے خدشات بڑھ رہے ہیں۔ اعلان کے بعد موٹرسائیکل سواروں نے ملک بھر میں فیول اسٹیشنز کی جانب دوڑ لگائی تاکہ قیمتوں میں اضافے سے پہلے بھروانے کی کوشش کی جا سکے، تاہم کچھ اسٹیشنوں نے فروخت روک دی جس سے مظاہرے پھوٹ پڑے۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ یہ اضافہ غیر متناسب طور پر ملک کے لاکھوں غریبوں کو متاثر کرے گا، جو ڈیزل کا استعمال بجلی کی نقل و حمل اور آبپاشی کے پمپوں کے لیے کرتے ہیں۔پولیس کمشنر نشرالعارف نے کہا کہ سلہٹ میں خوردہ فروشوں نے اضافے کے اعلان کے فورا بعد زیادہ قیمتیں حاصل کرنے کی کوشش کی۔ حکومت کی جانب سے تیل کی قیمتوں میں 52 فیصد تک اضافے کے بعد ہزاروں بنگلہ دیشیوں نے ملک بھر میں فیول اسٹیشنز کا گھیرا کر لیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…