منگل‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2025 

زمین سے سب سے زیادہ فاصلے پر موجود ستارے کی تصویر عکس بند

datetime 7  اگست‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(این این آئی) ناسا کی جیمز ویب اسپیس ٹیلی اسکوپ نے زمین سے سب سے زیادہ فاصلے پر موجود ستارے کی تصویر عکس بند کرلی۔میڈیارپورٹس کے مطابق لارڈ آف دی رنگز کے پری کوئل کے ایک کردار ایئرینڈل کے نام سے پکارے جانے والا یہ ستارہ زمین سے

تقریبا 28 ارب نوری سال کے فاصلے پر موجود ہے۔ یہ ستارہ اس سے قبل سب سے فاصلے پر موجود سمجھے جانے والے ستارے سے 10 ارب نوری سال سے زیادہ فاصلے پر موجود ہے۔اتنے طویل فاصلے پر ماہرین عموما صرف کہکشاں کو دیکھ پاتے ہیں لیکن اتفاق سے سائنس دانوں نے ہبل اسپیس ٹیلی اسکوپ سے ایئرینڈل کی نشاندہی کی اور 30جولائی کو ویب ٹیلی اسکوپ سے ایک بار پھر اس ستارے کا مشاہدہ کیا۔ہبل ٹیلی اسکوپ اور نئی جیمز ویب ٹیلی اسکوپ کی تصاویر کے درمیان موازنہ کرتے ہوئے ماہرین کہکشاں کے جتھے کے نیچے چھپے ایئرینڈل کے دھندلے وجود کو ڈھونڈنے کے قابل ہوئے۔یہ ستارہ، جس کی روشنی زمین پر پہنچنے میں 12.9 ارب نوری سال کا وقت لگا، اتنا مبہم ہے کہ اس کو ہبل کی مدد کے بغیر ڈھونڈنا بہت مشکل ہوتا۔ ہبل ٹیلی اسکوپ قابلِ دید اور الٹرا وائلٹ روشنی میں تصویر کشی کرسکتی ہے جبکہ ویب انفرا ریڈ کی مدد سے تصویر کشی کرتی ہے۔جیمزویب ٹیلی اسکوپ کے ہبل ٹیلی اسکوپ کے جانشین ہونے کے باوجود دونوں ٹیلی اسکوپ کی مدد سے جس طرح یہ ستارہ ڈھونڈا گیا یہ عین اس مطابق ہے جس طرح ناسا نے سوچا تھا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…