پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

مچھلیوں کے کچرے سے برقی آلات کے بنیادی اجزا بنانے میں کامیابی حاصل

datetime 4  اگست‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹوکیو(این این آئی)جاپان میں ناگویا انسٹی آف ٹیکنالوجی کے ماہرین نے مچھلیوں کے بچے کچھے فضلے سے بلند معیار کی کاربن نینو انیئن (سی این او ایس) بنائی ہے جو ایل ای ڈی روشنیوں اور کیوایل ای ڈی ڈسپلے کی کم خرچ تیاری میں استعمال ہوسکتی ہیں۔سی این او ایس کاربن

پر مشتمل ایسے نینو مادے ہوتے ہیں جو کیمیائی طور پر مستحکم اور کم زہریلے ہوتے ہیں۔ ان میں شاندار برقی اور بصری خواص ہوتے ہیں۔ ان کی سطحی کا رقبہ وسیع ہوتا ہے اور برقی خواص کا حامل ہوتا ہے۔ لیکن انہیں بنانے کے لیے بہت پاپڑ بیلنے پڑتے تھے جن میں بلند درجہ حرارت اور ویکیوم درکار ہوتا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق صرف دس سیکنڈ میں مچھلی کے فضلے سے سی این او ایس بنائے جا سکتے ہیں۔ بالخصوص مچھلیوں کے جلد کے چھلکے سے کاربن نینو مٹیریئل کی تیاری سیکنڈوں میں ممکن بنائی گئی۔ اس ضمن میں مائیکرویو پائرولائسِس کا کردار اہم ترین ہے۔لیکن اب بھی سائنسداں اس کی پشت پر موجود اصل حقیقت کھوجنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ خیال ہے کہ مائیکروویو کے عمل میں مچھلیوں کے چھلکے حرارت جذب کرکے تیزی سے گرم ہوتے ہیں جس سے حرارتی انحطاط یعنی تھرمل ڈی کمپوزیشن ہوجاتی ہے اور سی این او بننے لگتے ہیں۔ اس طرح پورے عمل میں دس سیکنڈ لگتے ہیں اور کسی نئے مادے یا مزید گرمی کی ضرورت نہیں ہوتی۔ اس طرح سی این او کی تشکیل کا ایک نیا کم خرچ نسخہ ہمارے ہاتھ آگیا ہے۔مچھلیوں سے بنے سی این او ایس سے نیلی روشنی بھی خارج ہوتے دیکھی گئی جن سے ڈسپلے اور ایل ای ڈی بنائی جاسکتی ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ اسے ایک اہم دریافت قرار دیا جارہا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…