اسلام آباد (این این آئی)حکومت نے 9 اور 10 محرم الحرام کو ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کردیا۔وزیر اعظم شہباز شریف نے عاشورہ کے موقع پر دو چھٹیوں کی منظوری دی جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ۔کابینہ ڈویژن نے دو چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا جس کے مطابق پیر 8 اور منگل 9 اگست کو ملک بھر میں عام تعطیل ہوگی۔