اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

سعودی عرب میں منی لانڈرنگ میں ملوث 3 غیرملکیوں کو سزا

datetime 1  اگست‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض (این این آئی)سعودی پبلک پراسیکیوشن کے ایک سرکاری ذریعے نے بتایا ہے کہ اکنامک کرائمز پراسیکیوشن نے ایک خاتون سمیت تین افریقی ملزمان کو منی لانڈرنگ کے کیس میں پانچ سال قید اور جرمانے کی سزا سنائی ہے۔ سزا پانے والے تین رکنی گینگ پر

1,286,000 ریال سمگل کرنے کی کوشش کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔سعودی پریس ایجنسی کے مطابق تفتیشی طریقہ کار سے ظاہر ہوا کہ دونوں ملزمان نے رقم کو اس خاتون کے بیگ کے اندر خفیہ ٹھکانوں میں چھپا کر بیرون ملک منتقل کرنے کی کوشش کی مگر خاتون کی جدہ میں کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر تلاشی لی گئی تو سا کے بیگ سے بھاری رقم برآمد ہوئی۔تفتیشی طریقہ کار سے یہ بات سامنے آئی کہ ضبط شدہ رقم جرائم اور متعدد ضوابط کی خلاف ورزیوں کے نتیجے میں ہوئی۔ گرفتار ملزمان کو مجاز عدالت میں پیش کیا گیا جہاں ان کے خلاف فوج داری قانون کے تحت مقدمہ چلایا گیا۔تینوں ملزمان سے قبضے میں لی گئی رقم ضبط کرنے، ان میں سے ایک کی رہائش گاہ سے ملنے والی رقم ضبط کرنے، جرم میں استعمال ہونے والا موبائل فون ضبط کرنے کی سزا کے ساتھ پانچ سال قید اور قید کی تکمیل کے بعد ملک بدری کی سزا شامل ہے۔



کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…