ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں گر گئیں

datetime 1  اگست‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک /آن لائن)عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی واقع ہو گئی۔نجی ٹی وی کے مطابق امریکی کروڈ آئل کی قیمت ایک اعشاریہ تینتیس فیصد کمی کے ساتھ ستانوے اعشاریہ اکتیس ڈالر فی بیرل کی سطح پر آ گئی۔ برطانوی خام تیل کی قیمتوں میں بھی کمی کا رحجان دیکھنے میں آیا۔

برٹش کروڈآئل کی فی بیرل قیمت ایک اعشاریہ صفر چارفیصد کمی کے بعدایک سو دواعشاریہ نو ڈالرہو گئی۔قبل ازیں آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی( اوگرا) کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کی سمری آج (ہفتہ کو) وزارت خزانہ کو بھجوائی جائیگی، پٹرول کی قیمت میں پندرہ روپے اور ڈیزل 18 روپے فی لیٹر مہنگا ہونے کا امکان ہے۔ تفصیل کے مطابق بین الاقوامی سطح خام تیل کی قیمت 107 ڈالر فی بیرل ہو گئی،جس کے باعث ملک بھر میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے ، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق اوگرا کی ورکنگ حتمی مراحل میں داخل ہو گئی ہے ۔ اوگرا کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کی سمری آج (ہفتہ کو) وزارت خزانہ کو بجھوائی جائیگی۔اب تک کی ورکنگ کے مطابق پٹرول کی قیمت میں پندرہ روپے اور ڈیزل 18 روپے فی لیٹر مہنگا ہونے کا امکان ہے ۔ اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات سے متعلق دو تجاویز تیار کی ہیں، پٹرولیم مصنوعات پر لیوی ٹیکس کم کر کے قیمتیں برقرار رکھی جا سکتی ہیں۔ لیوی ٹیکس میں 10 روپے فی لیٹر تک اضافہ کر کے قیمتیں بڑھائی جا سکتی ہیں۔ لیوی ٹیکس کم کرنے سے ڈیلرز مارجن کے اثرات سے بھی بچا جا سکتا ہے۔ بین الاقوامی قیمتوں کے مطابق بھی مقامی سطح پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہیں بنتا ہے ۔ ٹیکسز کی شرح بڑھا کر ہی پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ ممکن ہے۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق تجاویز پر وزارت خزانہ غور کرے گی جبکہ وزیراعظم سے مشاورت کے بعد 31 جولائی کو نئی قیمتوں کا اعلان متوقع ہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…