منگل‬‮ ، 09 ستمبر‬‮ 2025 

عمران خان نے الیکشن کمشنر کو نکلوانے کی حکمت عملی تیار کر نا شروع کر دی

datetime 31  جولائی  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)چیئرمین پاکستان تحریک انصاف اور سابق وزیراعظم عمران خان نے الیکشن کمشنر کو نکلوانے کی حکمت عملی تیار کرنا شروع کردی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق عمران خان نے الیکشن کمشنر کو نکلوانے کے لیے نئی حکمت عملی بنائی ہے اور قانونی راستے

ڈھونڈنے شروع کردئیے ہیں۔پی ٹی آئی نے موقف اختیار کیا کہ ہم پر فارن فنڈنگ کیس چل رہا ہے، اس دوران الیکشن کمیشن کے ارکان پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) قیادت سے کیوں ملاقات کرتے رہے ہیں؟پی ٹی آئی قیادت کے مطابق الیکشن کمیشن اور پی ڈی ایم قیادت میں ملاقاتیں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہیں، اس لیے چیف الیکشن کمشنر اور ممبران کے خلاف جوڈیشل کمیشن میں ریفرنس دائر کیا جائے گا۔پی ٹی آئی کے وکلاء نے الیکشن کمیشن کے سربراہ اور ارکان کے خلاف ریفرنس کی تیاری شروع کردی ہے، اس حوالے سے پنجاب اور خیبرپختونخوا اسمبلیوں میں چیف الیکشن کمشنر کے خلاف عدم اعتماد کی قرار داد بھی لائی جائے گی۔اس معاملے پر پی ٹی آئی کے سینئر رہنما فواد چوہدری نے کہا کہ حکمران اتحاد کی الیکشن کمیشن کے ساتھ ملاقات ہوئی، ملاقات میں پی ٹی آئی فارن فنڈنگ سے متعلق بات ہوئی۔ سابق وزیراعظم عمران خان نے الیکشن کمشنر کو نکلوانے کی حکمت عملی تیار کرنا شروع کردی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق عمران خان نے الیکشن کمشنر کو نکلوانے کے لیے نئی حکمت عملی بنائی ہے اور قانونی راستے ڈھونڈنے شروع کردئیے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Inattentional Blindness


کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…