جمعرات‬‮ ، 14 مئی‬‮‬‮ 2026 

سوفٹ ڈرنکس کا زیادہ استعمال موت کا سبب امریکی ماہرین نے اپنی رپور ٹ میں خبردار کردیا

datetime 31  جولائی  2022 |

لاہور(یواین پی)سوفٹ ڈرنکس کا زیادہ استعمال موت کا سبب بن سکتا ہے،امریکی ماہرین نے اپنی ایک رپور ٹ میں خبردار کیا ہے کہ دن میں دو یا اس سے زیادہ سافٹ ڈرنکس کے گلاس پینے سے جلدی موت کے خطرات بڑھ جاتے ہیں۔آج کل کے دور میں سافٹ ڈرنکس ہماری روز مرہ کی غذائی ضروریات کا انتہائی اہم جزبن کر رہ گئی ہیں۔ لیکن انہی ڈرنکس کے سبب آپ کے بدن میں

لاتعداد بیماریاں جگہ بنالیتی ہیں۔امریکی میڈیکل ایسوسی ایشن کے جرنل میں شائع ہونے والی تحقیق میں خبردار کیا گیا ہے کہ دن میں دو یا اس سے زیادہ سافٹ ڈرنکس کے گلاس پینے سے جلدی موت کے خطرات بڑھ جاتے ہیں۔ یہ بات 10 یورپی ممالک کے ساڑھے 4 لاکھ افراد (جن کی عمر 16 سے 51 سال کے درمیان ہے)سے زائد افراد پر تحقیق سے سامنے آئی ہے۔ تحقیق کے دوران لوگوں کے کھانے پینے کی عادات کا جائزہ لیا گیا۔اس دوران جن افراد کی موت واقع ہوئی ان سے ملنے والے شواہد سے محققین نے دریافت کیا ہے کہ چینی کا زیادہ استعمال موت کی وجہ بنی۔محققین کے مطابق چینی سے بنی سافٹ ڈرنکس نظام ہاضمہ کے امراض سے موت کا خطرہ بڑھاتی ہے۔ تحقیق سے ان شواہد کو تقویت ملتی ہے کہ سافٹ ڈرنکس اور امراض قلب یا فالج سے اموات کے درمیان تعلق موجود ہے۔اس سے قبل امریکا کی ہارورڈ یونیورسٹی کے ایک سروے کے مطابق جو خواتین و حضرات ایک ہفتے میں 2 سے6 سوفٹ ڈرنکس پیتے ہیں ان میں 6 فیصد زیادہ موت کا خطرہ دیکھا گیا ہیبمقابلہ ایک مہینے میں ایک کولڈ ڈرنک پینے والوں سے۔ہارورڈ یونیورسٹی کی سائنسدان وسانتی ملک کا کہنا تھا کہ لوگ سوفٹ ڈرنک کا استعمال کم سے کم کرکے زیادہ پانی پئیں۔ ماہرین کے مطابق بے تحاشا کولڈ ڈرنک کے استعمال سے زندگی کا دورانیہ کم ہوجاتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘


یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…