جمعرات‬‮ ، 14 مئی‬‮‬‮ 2026 

کتنے ہفتوں میں عام انتخابات کا بگل بج سکتا ہے؟ عمران خان کی ارکان کو تیاری کرنے کی ہدایات

datetime 31  جولائی  2022 |

لاہور(آن لائن ) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ آئندہ 6 سے 8 ہفتوں میں عام انتخابات کا اعلان ہوسکتا ہے ۔انہوں نے ارکین اسمبلی کو نئے انتخابات کی تیاری کا ٹاسک دے دیا ۔تفصیل کے مطابق لاہور میں عمران خان نے وزیراعلیٰ ہاؤس میں اراکین اسمبلی سے ملاقات کی ۔

ذرائع کے مطابق عمران خان نے اراکین اسمبلی کو نئے انتخاب کے لیے تیاری کا ٹاسک دیتے ہوئے کہا کہ چھ سے آٹھ ہفتوں میں آئندہ عام انتخابات کا بگل بج سکتا ہے۔پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ اراکین اسمبلی اور پارٹی تنظیمیں انتخابات کی تیاری کریں اور لائحہ عمل تیار کرلیں۔عمران خان نے ڈاکٹر یاسمین راشد کو دو ہفتوں میں پنجاب میں تنظیم سازی کا عمل مکمل کرنے کا ٹاسک دیتے ہوئے کہا کہ تنظیم سازی مکمل کی جائیں تاکہ انتخاب میں بھرپور انداز میں جائیں۔اْن کا کہنا تھا کہ پچیس مئی کو جنہوں نے چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کیا قانون ان کے حوالے سے راستہ اختیار کرے گا، مجھے پتہ ہے جن لوگوں نے ہمارے ساتھ دو نمبر ی کی مگر میں سب کے سامنے کسی کا نام نہیں لینا چاہتا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں ارکان اسمبلی نے اپنی اپنی ا?را بھی پیش کیں۔ بعد ازاں عمران خان سے پی ٹی ا?ئی سینٹرل پنجاب کی صدر ڈاکٹر یاسمین راشد، پارلیمانی لیڈر میاں محمود الرشید صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال اور راجہ بشارت نے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں۔ان ملاقاتوں میں پنجاب کی سیاسی صورتحال اور آئندہ لائحہ عمل پر مشاورت کی گئی جبکہ عمران خان نے وزیر اعلیٰ، اسپیکر پنجاب اسمبلی کے انتخاب میں بہترین پرفارمنس پر پارٹی رہنماؤں کی تعریف بھی کی۔ دریں اثناء عمران خان کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں لاہور اور گوجرانوالہ ڈویڑن کے ارکان اسمبلی،

اقلیتی اور مخصوص نشستوں پر منتخب ارکان نے شرکت کی۔ شرکا سے گفتگو میں عمران خان نے الیکشن میں عمدہ کارکردگی دکھانے پر ارکان اسمبلی کی کاوشوں کو سراہا۔

عمران خان نے کہا کہ ملک میں استحکام صاف وشفاف الیکشن سے ہی ممکن ہے، پنجاب میں مربوط تنظیم سازی پر توجہ دی جائے، لوگ سیاست میں پیسہ بنانے آتے ہیں،لیکن اب عوامی شعور بیدار ہوچکا ہے، بچوں میں ملکی مسائل کے شعور کی بیداری خوش آئند ہے، قوم کی توقعات اب پی ٹی آئی سے وابستہ ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘


یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…