جمعرات‬‮ ، 14 مئی‬‮‬‮ 2026 

ڈالر مہنگا ہونے سے سعودی ریال کی قیمت میں اضافے کے بھی تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے

datetime 31  جولائی  2022 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک /آن لائن)ڈالر کی قیمت میں مسلسل اڑان کے باعث سعودی ریال کی قیمت نے اضافے کے تمام ریکارڈ توڑ دیے ۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ تین ماہ کے دوران جہاں ڈالر کی قیمت میں اضافے دیکھنےمیں آیا وہیں سعودی ریال سمیت دیگر

کرنسیوں کی قیمتوں میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔ پاکستانی مارکیٹ میں سعودی ریال کچھ ہی ماہ کے دوران 20فیصد مہنگا ہو گیا ۔ کچھ ماہ قبل سعودی ریال کی قیمت پاکستانی مارکیٹ میں 50روپے تھی جبکہ آج مارکیٹ میں ریال 63روپے کا فروخت ہو رہا ہے ۔ ذرائع کے مطابق ملکی کرنسی مارکیٹ میں سعودی کرنسی کی قیمت 63 روپے 64 پیسے کی سطح تک پہنچ گئی ہے۔ دوسری جانب رواں کاروباری ہفتے کے دوران ڈالر کی انٹربینک قیمت میں 11 روپے اور اوپن مارکیٹ میں 18 روپے کا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جس کے بعد ڈالر کی انٹربینک قیمت 239 روپے 37 پیسے کی سطح پر پہنچ گئی جبکہ اقتصادی ماہرین نے ڈالر کی اونچی اڑا پر عدم قابو موجودہ اور سابقہ حکومتوں کی نا اہلی قرار دیا ہے۔ ان ماہرین کا یہ بھی کہنا ہے کہ چونکہ موجودہ حکومت نے بیرون قرضوں کی ادائیگی کی مد میں کروڑوں روپے ادا کئے ہیں جس کے بعد سرکاری خزانے میں فارنگ ایکسچینج کی مقدار 8 ارب 87 کروڑ روپے رہ گئی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘


یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…