اتوار‬‮ ، 17 اگست‬‮ 2025 

ٹیوٹا کے بعد ہنڈا گاڑیوں کی قیمتوں میں بھی اضافہ

datetime 30  جولائی  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)ٹویوٹا نے اپنے تمام ماڈل کی گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافہ کردیا ہے۔ کمپنی کی جانب سے ڈیلرز کو آگاہ کرتے ہوئے کہا گیا ہے نئی قیمتوں کا اطلاق 28 جولائی سے ہوگا۔واضح رہے کہ ٹویوٹا سمیت بیشتر کمپنیوں کی جانب سے گاڑیوں کی نئی بکنگ بند ہے لیکن جن کسٹمرز نے پہلے سے بکنگ کرا رکھی ہے وہ نئی قیمتوں کے مطابق فرق کی بھی ادائیگی کے پابند ہوں گے۔

اس سے قبل کمپنی کسٹمرز کو بکنگ کینسل کرنے پر مکمل رقم بمعہ انٹرسٹ دینے کی پیشکش کرچکی ہے۔ٹویوٹا کمپنی کی جانب سے گاڑیوں کی قیمتوں میں جو تبدیلی کی گئی ہے اس کے مطابق کرولا ایکس 1.6 ایم ٹی کی قیمت میں 9 لاکھ 90 ہزار روپے کا اضافہ کیا گیا ہے جس سے اس ماڈل کی گاڑی کی قیمت 48 لاکھ 99 ہزار روپے تک پہنچ گئی جو پہلے 39 لاکھ 9 ہزار روپے تھی۔اسی طرح کرولا ایکس 1.6 اے ٹی کی قیمت 10 لاکھ 40 ہزار روپے کے اضافے سے 51 لاکھ 39 ہزار روپے، کرولا ایکس 1.6 اے ٹی ایس ای کی قیمت 11 لاکھ 30 ہزار روپے کے اضافے سے 56 لاکھ 39 ہزار روپے اور کرولا ایک 1.8 سی وی ٹی کی قیمت 11 لاکھ 80 ہزار روپے اضافے سے 56 لاکھ 79 ہزار روپے ہوگئی۔آلٹس گرانڈ ایکس 1.8 سی وی ٹی کی قیمت 12 لاکھ 90 ہزار روپے کے اضافے سے 61 لاکھ 49 ہزار روپے اور آلٹس گرانڈ ایکس 1.8 سی وی ٹی کی قیمت میں 12 لاکھ 90 ہزار روپے کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد اس کے نرخ 61 لاکھ 49 ہزار روپے ہوگئے۔کمپنی نے ٹویوٹا یارس کی قیمت میں 7 لاکھ 60 ہزار روپے سے لے کر 9 لاکھ 10 ہزار روپے تک کا اضافہ کیا ہے جس سے یارس 1.3 ایم ٹی کی قیمت 37 لاکھ 99 ہزار روپے اور یارس 1.5 سی وی کی قیمت 45 لاکھ 69 ہزار روپے تک پہنچ گئی ہے۔ٹویوٹا فورچونر، ریو اور ہیلکس کے مختلف ماڈلز کی قیمت بھی 25 لاکھ 30 ہزار روپے سے لے کر 31 لاکھ 60 ہزار روپے تک بڑھ گئی ہے جس سے فورچونر 2.7 جی کی قیمت ایک کروڑ 24 لاکھ 89 ہزار روپے اور فورچونر لیجنڈر ڈیزل کی قیمت ایک کروڑ 58 لاکھ 39 ہزار روپے تک پہنچ گئی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…