اتوار‬‮ ، 21 دسمبر‬‮ 2025 

ڈیفالٹ کے خدشات ختم ہو چکے ہیں اور پالیسی سازوں کو بھی یہ معلوم ہے، وزیر خزانہ

datetime 27  جولائی  2022 |

اسلام آباد (این این آئی)وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ ڈیفالٹ کے خدشات ختم ہو چکے ہیں اور پالیسی سازوں کو بھی یہ معلوم ہے۔ایک انٹرویو میں مفتاح اسماعیل نے کہا کہ روپے پر دباؤ ایک دو ہفتوں میں ختم ہو جائے گا،

پاکستان میں ڈالر کی آمد جلد ہی آؤٹ فلو سے زیادہ ہوگی اورشرح مبادلہ مستحکم ہوگا۔انہوں نے کہا کہ ڈیفالٹ کے خدشات ختم ہو چکیہیں اور پالیسی سازوں کو بھی یہ معلوم ہے، جلد پالیسی پلان بنایا جائیگا، درآمدات میں کمی اوربرآمدات 3 ماہ میں بڑھ جائیں گی۔وزیر خزانہ نے کہاکہ آئی ایم ایف سے قرض کی آمد ہفتوں میں مکمل ہو جائے گی، آئی ایم ایف کے ڈائریکٹرزکی یکم تا 15 اگست چھٹی ہے، اسی لیے میٹنگ میں تاخیر ہے۔انہوں نے کہا کہ زرمبادلہ ذخائر بڑھانے کے لیے دوست ملک سے ڈالر ذخائر کی درخواست کی تھی تاہم دوست ملک نے درخواست یہ کہہ کر رد کردی کہ پہلے کبھی قرض واپس نہیں کیا گیا، پھردوست ملک نے حکومتی ملکیتی اداروں میں حصص خریدنے پر آمادگی ظاہر کی، دوست ملک ہماری مدد کرنا چاہتا ہے اورپاکستان کو ایک اچھا سودا دے رہا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تاحیات


قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…