پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ ٹھیک ہونے پر ایک بھی حکومتی وکیل نے دلیل نہیں دی ، شہباز گل

datetime 25  جولائی  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل نے کہا ہے کہ ڈپٹی اسپیکرکی رولنگ ٹھیک ہونے پر ایک بھی حکومتی وکیل نے دلیل نہیں دی۔پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما شہباز گل نے ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کی رولنگ کے خلاف

پی ٹی آئی اور ق لیگ کی مشترکہ درخواست کی سماعت کے دوران حکومتی وکلا کے دلائل پر سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر تبصرہ کیا ہے۔پی ٹی آئی رہنما پر شہباز گل نے اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ ڈپٹی اسپیکرکی رولنگ ٹھیک ہونے پر ایک بھی حکومتی وکیل نے دلیل نہیں دی۔ یہ کیس کو لٹکانے اور لمبا کرنے پر اٹکل پچو مار رہے ہیں۔شہباز گل نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ فاروق ایچ نائیک نے کہا ڈپٹی اسپیکر کو آرٹیکل 6 کے تحت استثنیٰ حاصل ہے تو کیا ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کو استثنیٰ حاصل نہیں تھا؟ یہ کیس لڑا جا رہا ہے عدالت میں اور یہ دلائل ہیں ان کے۔پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ یہ گزشتہ روز سے دوست مزاری کے حق میں 50 پریس کانفرنس کر چکے ہیں،اب عوام کو مزید یقین ہو رہا ہے کہ 17 جولائی کو ان کو ٹھیک اوقات دکھائی تھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…