جمعرات‬‮ ، 14 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

امریکی ڈالرکی قیمت 104روپے سے تجاوزکرگئی

datetime 24  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوزڈیسک) انٹربینک مارکیٹ میں ایک ہی روز کے دوران ڈالر کی قدر میں 2 روپے 10 پیسے تک اضافے کے بعد ڈالر کی قیمت 104 روپے سے بھی بڑھ گئی ہے۔ایک نجی ٹی وی کے مطابق ایکسپورٹرز کی جانب سے امریکی ڈالرز کی بڑی تعداد میں خرید کے باعث مارکیٹ میں عدم استحکام پیدا ہورہا ہے اور ڈالر کی قیمت 104 روپے 10 پیسے تک پہنچ جانے کے بعد اوپن مارکیٹ میں منی چینجرز نے ڈالرز کی فروخت بند کردی ہے.معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ روپے کی قدر میں کمی، ملک میں مہنگائی کی شرح میں اضافے کا باعث بن سکتی ہے.واضح رہے کہ فی الوقت عازمین حج ہی سعودی ریال اور امریکی ڈالر سمیت غیر ملکی کرنسی کے سب سے بڑے خریدار ہیں.اسٹیٹ بینک نے حال ہی میں کرنسی ڈیلرز کو اس بات کی اجازت دی تھی کہ وہ ڈالرز کو دبئی سے براہ راست بھی پاکستان میں اپنے بینک اکاؤنٹس میں منتقل کرسکتے ہیں، بجائے اس کے کہ وہ پہلے کسی بینک میں ٹرانسفر کریں، کیونکہ اس تمام عمل میں ایک ہفتے کا وقت لگ جاتا تھا.یہ قدم ڈیلرز کی جانب سے اوپن مارکیٹ میں ڈالرز کی تیز رفتار سپلائی کے مطالبے پر اٹھایا گیا تھا.



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…