دبئی (این این آئی)ایشیا کپ سری لنکا سے متحدہ عرب امارات منتقل ہونے پر پاک بھارت شائقین ایک دوسرے کے آمنے سامنے آگئے۔تفصیلات کے مطابق ایشیا کپ کی سری لنکا منتقلی کے ساتھ ہی سوشل میڈیا کا محاذ گرم ہوگیا۔
پاک بھارت شائقین کرکٹ نے ایک دوسرے کے خلاف میمز کی بھرمار کردی۔ٹوئٹر پر ایک صارف نے بابر اعظم کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ آپ ایسے شخص کو دیکھ رہے ہیں جو ایشیا کپ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والا ہوگا۔ایک اور صارف نے لکھا کہ پاکستان کو دبئی میں کھیلنے کا وسیع تجربہ ہے، اس لئے گرین شرٹس کو ایڈوانٹیج حاصل ہوگا۔واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم آئی سی سی کی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ پر پہلے نمبر پر ہیں جبکہ محمد رضوان دوسرے نمبر پر ہیں۔یاد رہے کہ انڈیا کے خلاف ٹی 20 ورلڈ کپ میں ہونے والے میچ میں پاکستان نے بابر اعظم اور محمد رضوان کی عمدہ بیٹنگ کے باعث پہلی بار ورلڈ کپ کے کسی بھی میچ میں انڈیا کو شکست دی تھی۔یہ 2021 کے بعد پہلی بار موقع ہوگا کہ پاکستان اور انڈیا کی ٹیمیں آپس میں مد ِمقابل ہوں گی۔