فیصل آباد(آن لائن) اوباش افراد نے لڑکی کو کام پر لگوانے کے بہانے بلا کر بے آبرو کر دیا۔ تھانہ مدینہ ٹائون میں محمد اسلم نے مقدمہ درج کرواتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ اسکی پوتی 14 سالہ نشاء جو عرصہ 8سال سے ایڈن ویلی کی کوٹھی میں کام کر رہی تھی ملزم اعظم وغیرہ نے اسے کہا کہ تمہیں کسی دوسری کوٹھی میں کام پر لگوا دیتا ہوں تنخواہ بھی زیادہ ہو گی بہلا پھسلا کر اسے عبداﷲ گارڈن میں خالی کوٹھی میں لے گئے وہاں پر اسلحہ کے زور پر ملزمان اعظم وساتھی اسکی عزت سے کھیلتے رہے اور موبائل فون پر ویڈیو بھی بنا لی، مدینہ ٹائون پولیس نے 376II کے تحت مقدمہ درج کرتے ہوئے تفتیش شروع کر دی۔