جمعرات‬‮ ، 10 جولائی‬‮ 2025 

پشاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی میں کروڑوں روپے کی مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف

datetime 20  جولائی  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور ( آن لائن )پشاور ڈیولپمنٹ اتھارٹی میں کروڑوں روپے کی مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا ہے ۔آڈٹ رپورٹ کے مطابق پی ڈی اے نے ایک کروڑ 43 لاکھ روپے کے پودے غیرقانونی طریقے اور مارکیٹ ریٹ سے زیادہ قمیت پر خریدے جو ماحول دوست بھی نہیں۔رپورٹ کے مطابق 5 بونسائی پودے خریدے گئے اور ایک پودے کی قیمت 5 لاکھ 25 ہزار روپے سے زیادہ ہے

جب کہ اسنیک بونسائی پودا 3 لاکھ 94 ہزار روپے سے زیادہ قیمت پر خریدا گیا۔آڈٹ رپورٹ کے مطابق پی ڈی اے حکام نے کمرشل یونٹس کے غیر منظم معائنے کیے جس سے ایک ارب 19 کروڑ 20 لاکھ روپے کا نقصان ہوا، اس کے علاوہ رنگ روڈ پر عمارتوں کے نقشوں کی خلاف ورزی پر ایک ارب روپے کے جرمانے نہیں لیے گئے، حیات آباد کے ماسٹر پلان میں غیرقانونی ردوبدل سے 3کروڑ 70لاکھ روپے کا نقصان ہوا۔رپورٹ میں بتایا گیا ہیکہ حیات آباد میں 18 کنال کا پلاٹ، 3 اسٹار ہوٹل اور شادی ہال کیلئے نجی کمپنی کو دیا گیا، حیات آباد میں کمرشل یونٹس سے ریونیو نہ لینے سے 85 کروڑ 85 لاکھ روپے کا نقصان ہوا۔رپورٹ کیمطابق رنگ روڈ پر پارک کی تعمیر کے ٹھیکیدار سے 2کروڑ44لاکھ پرفارمنس شیورٹی نہیں لی گئی جب کہ ٹھیکیدار سے معاہدے کی عدم تنسیخ سے متعلق 24کروڑ روپے بھی وصول نہیں ہوئے۔رپوٹ میں مزید بتایا گیاکہ کنسلٹنٹ کے طور پر ریٹائرڈ ملازمین کو بھرتی کرنے سے ایک کروڑ4لاکھ روپے نقصان ہوا۔آڈٹ رپورٹ میں سفارش کی گئی ہے کہ پی ڈی اے میں مالی بے ضابطگیوں کی نیب سے انکوائری کرائی جائے۔دوسری جانب ڈی جی پشاور ڈیولپمنٹ اتھارٹی فیاض شاہ نے کہا کہ آڈٹ رپورٹ کے کئی سوالات کے جواب دے چکے ہیں، پودوں کو مارکیٹ ریٹ پر خریدا گیا ہے جب کہ 90 فیصد آڈٹ پیرا ڈپارٹمنٹل اکاؤنٹ کمیٹی کے اجلاس میں طے ہوجاتے ہیں ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…