جمعرات‬‮ ، 10 جولائی‬‮ 2025 

فچ کی رپورٹ کے بعد انٹر نیشنل مارکیٹ میں پاکستانی بانڈز شدید دبائوکا شکار

datetime 20  جولائی  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)عالمی ریٹنگ ایجنسی فچ کی جانب سے پاکستان کی معاشی آئوٹ لک مستحکم سے منفی قرار دینے اور ریٹنگ منفی بی کرنے کے اثر ات عالمی بانڈز مارکیٹ میں بھی سامنے آئے ہیں اور فچ کی رپورٹ کے بعد پانچ سالہ سکوک پر ایلڈ منافع 51.3فیصد جبکہ

10سالہ پاکستان گورنمنٹ انٹر نیشنل بانڈ پر ایلڈ منافع 50.6فیصد تک پہنچ گیا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق 18جولائی کو 5 سالہ سکوک جس کی میچورٹی رواں سال 5 دسمبر ہے پر منافع کا تقاضہ33.3 فیصد تھا جو فچ کی رپورٹ کے بعد 19جولائی کو 51.3 فیصد ہوگیا۔اسی طرح 10سالہ پاکستان گورنمنٹ بانڈز جس کی میچورٹی 15 اپریل 2024 ہے پر منافع کی شرح ایک ہی دن میں 34 فیصد سے بڑھ کر 50.6 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔30 ستمبر 2025 میں مچور ہونے والے دس سالہ بانڈ پر ایلڈ منافع کی شرح 26.5 فیصد سے بڑھ کر35.6 فیصد اور 8 اپریل 2026 میں میچور ہونے والے بانڈز پر ایلڈ منافع 24 فیصد سے بڑھ کر 29.7فیصد ہوگیا ہے۔عارف حبیب سیکورٹیز کی رپورٹ کے مطابق عالمی مارکیٹ میں پاکستانی بانڈز اور سکوک پر ایلڈ منافع کی شرح رواں سال کے آغاز سے ہی بڑھ رہی ہے لیکن فچ کی جانب سے منگل کو جاری کردہ رپورٹ کے بعد پاکستانی بانڈز اور سکوک غیر یقینی صورتحال سے دوچار ہوگئے ہیں۔معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان کی ریٹنگ منفی بی کرنا تشویشناک ہے جس کا موجودہ بانڈز اور سکوک پر اثر پڑ رہا ہے اس کے علاوہ پاکستان نے مزید بانڈز بھی جاری کرنے ہیں جس میں پاکستان کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا یعنی قرض انتہائی مہنگا ملے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…