جمعرات‬‮ ، 10 جولائی‬‮ 2025 

سام سنگ نے رنگوں کے معمے میں نئی مصنوعات کی تاریخ واضح کردی

datetime 20  جولائی  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سیول(این این آئی) سام سنگ نے اپنی مارکیٹنگ کے لیے تخلیقی انداز استعمال کیا ہے اور اسی طرح دو روز قبل فولڈیبل گیلکسی فون کے لیے ایک ٹیزر جاری کرنے کے بعد اب رنگ برنگی دائروں میں اپنی اگلی مصنوعات کی تاریخ جاری کی ہے جو 10 اگست ہے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق ایک تصویر میں حروف، اعداد، اور علامات کا مجموعہ دکھایا گیا ہے۔ دوسری تصویر میں رنگ برنگے دائرے نمایاں ہیں۔ اب سب الفاظ کو ملائیے تو تیسری تصویر میں جاکر معلوم ہوگا کہ یہ تاریخ 081022 یعنی 10 اگست 2022 ہے۔اس تاریخ کی خبر سب سے پہلے ٹیکنالوجی مخبر ایون بلیس اپنے ٹوئٹر میں دی ۔ اس سے قبل وہ کہہ چکے تھے کہ 10 اگست کو ہی سام سنگ اپنے فولڈیبل زیڈ فور فون کو فروخت کیلیے پیش کرے گا۔ اس طرح پہلی تصویر کے اوپر لکھا گیا کہ ایک بہت بڑی شے کب آئے گی؟ اس کا جواب اگلی دو تصاویر میں معموں کی شکل میں دیا گیا ہے۔ اس طرح تین تصاویر مل کر پراڈکٹ لانچنگ کی تاریخ ظاہر کرتی ہے۔لیکن سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ آخرکونسی بڑی شے ہے جو سام سنگ لانا چاہتا ہے؟ تجزیہ کاروں کے مطابق فولڈیبل فون اور اسمارٹ واچ لانچ کی جائیں گی۔ ان میں گیلکسی فولڈ فور اور گیلکسی فلپ فور نامی فون ہوں گے اور گیلکسی واچ کے دو ماڈل یعنی واچ 5 اورپرو بھی پیش کئے جائیں گے

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…