جمعہ‬‮ ، 15 مئی‬‮‬‮ 2026 

امریکہ کے وسط مدتی انتخابات میں ڈاکٹر آصف محمود کی جیت کے قوی امکانات

datetime 20  جولائی  2022 |

واشنگٹن(این این آئی)امریکا کے وسط مدتی انتخابات میں ڈاکٹر آصف محمود کے جیتنے کے امکانات ری پبلکن گڑھ میں کسی بھی دوسرے ڈیموکریٹ امیدوار سے زیادہ ہوگئے ۔امریکا کی مختلف ریاستوں میں ڈیموکریٹس کو اپنے حریف ری پبلکنز سے سخت مقابلے کا سامنا ہے تاہم کیلی فورنیا میں صورتحال قدرے مختلف ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق

چھ ایسے حلقے جو پہلے ری پبلکن کے گڑھ سمجھے جارہے تھے تاہم پرائمری کے بعد اب انہیں ڈیموکریٹس کا محفوظ حلقہ تصور کیا جارہا ہے۔ ان میں سے 5 حلقے کیلی فورنیا کے ہیں اور ان پانچوں میں سب سے زیادہ مضبوط حلقہ کانگریس کے ڈسٹرکٹ فورٹی کا تصور کیا جارہا ہے جہاں پاکستانی امریکن ڈیموکریٹ ڈاکٹرآصف کا مقابلہ ری پبلکن حریف یونگ کم سے ہوگا۔کسی حلقے کے سرخ سے نیلا ہونے یعنی ری پبلکن سے ڈیموکریٹ میں بدلنے کے عوامل میں امیدوار کا اپنی انتخابی مہم کے لیے زیادہ عطیات جمع کرنا اور موثر انتخابی مہم چلانا شامل ہوتا ہے۔پرائمری سے پہلے ان وسط مدتی انتخابات میں یونگ کم کی نشست کو ری پبلکنز کی محفوظ ترین نشستوں میں سے ایک تصور کیاجارہا تھا تاہم اینٹی گن وائلنس، اسقاط حمل کے حق، صحت کی بہتر اور سستی سہولتوں کی فراہمی جیسے معاملوں کوبنیاد بنا کر ڈاکٹرآصف محمود نے اپنی پوزیشن تیزی سے بہتر کی ہے۔نومبر میں ہونے والے الیکشن کے لیے انتخابی مہم چلانیکی خاطر ڈاکٹرآصف محمود 12لاکھ ڈالر سے زائد عطیات جمع کرچکے ہیں، انہوں نے کانگریشنل کیمپین کمیٹی کے لیے تقریبا 8لاکھ ڈالر اور اپنے وکٹری فنڈ کے لیے تقریبا پونے چارلاکھ ڈالر جمع کیے ہیں

جب کہ پرائمری میں ان کے 2 ری پبلکن حریف 3 ملین خرچ کرکے بھی انتخابی فہرست میں پہلی پوزیشن نہیں لے پائے تھے۔اورنج کائونٹی سے الیکشن لڑنے والے ڈاکٹرآصف کی توثیق کرنیوالے اداروں اور تنظیموں کی تعداد میں بھی روز بروز اضافہ ہورہاہے جس سے ان کے ووٹوں کی تعدادبڑھنے کا امکان پیدا ہوگیا ہے۔

اس سے پہلے کیلی فورنیا میں سابق نیوی ریزرو انٹیلی جنس افسر جے چن اور رکن اسمبلی روڈی سالس ہی وہ شخصیات تھیں جن کے حلقوں کو محفوظ ترین تصورکیاجارہا تھا۔بدلتی صورتحال میں ڈاکٹرآصف محمود جیسی شخصیات کا حوالہ دیتے ہوئے ڈیموکریٹ پارٹی کے کمیٹی چیئرمین شون پیٹرک کاکہناتھاکہ

ان جیسے امیدواروں نے ڈیموکریٹ پارٹی کو مضبوط کیاہے۔ڈاکٹرآصف محمودکی پوزیشن میں نمایاں بہتری ہی کی بنا پر امریکا کی سابق خاتون اول ہلیری کلنٹن نے صرف ڈاکٹر آصف محمود کے لیے فنڈریزنگ کا اہتمام کیا ہے

جو 27 جولائی کو نیویارک میں کی جائے گی اور اس میں سرکردہ ڈیموکریٹس شرکت کریں گے۔ہلیری کلنٹن کے ایونٹ سے ڈاکٹرآصف محمود کی فنڈریزنگ میں غیر معمولی اضافے کی توقعات ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘


یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…