جمعرات‬‮ ، 10 جولائی‬‮ 2025 

دوسال بعد کوما سے جاگنے والی امریکی خاتون نے مجرم پہچان لیا

datetime 20  جولائی  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹیکساس(این این آئی) دو برس بعد کوما سے ہوش میں آنے والی خاتون اچانک ہوش میں آگئیں اور انہوں نے اس حال تک پہنچانے والے اصل مجرم کو پہچان بھی لیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکا میں رونما ہونے والے ایک ڈرامائی صورتحال میں تشدد اوراقدامِ قتل کا معمہ اس وقت حل ہوگیا جب ایک ہسپتال سے پولیس کو فون آیا۔ پولیس افسر روس میلنگر کو گزشتہ ہفتے

نیومارٹنس ویلی لانگ ٹرم کیئرسینٹر سے ایک کال موصول ہوئی جس میں کہا گیا کہ جون 2020 میں کسی نامعلوم حملہ آور کے تشدد سے کوما میں جانے والی خاتون وینڈا پامر ہوش میں آگئی ہیں جنہیں دوسال قبل کاٹیج ویلی میں ان کے گھر میں جان لیوا تشدد کا نشانہ بنایا گیا تھا۔پولیس افسر نے بتایا کہ اس نے ایک عرصے سے خاتون کی خبر نہیں لی تھی اور سمجھ رہے تھے کہ وہ مرچکی ہوگی۔ جب تک خاتون کوما میں تھیں افسران یہ کیس حل کرنے میں بے بس تھے۔ اس واقعے کا عینی شاہد کوئی نہ تھا، فون کال کا کوئی ریکارڈ نہ ملا اور نہ ہی کوئی ویڈیو تھی جس سے کیس آگے بڑھایا جاسکتا تھا۔ہوش میں آتے ہی پولیس افسران وینڈا کے پاس پہنچے۔ اگرچہ دماغی چوٹ سے وہ اپنے انداز میں بات کررہی تھیں لیکن اس مقام پر بھی انہیں سارا واقعہ یاد تھا اور معلوم تھا کہ آخرکس نے خاتون پر تشدد کیا ہے۔پولیس افسروں نے بتایا کہ سارے راز کی امین خاتون ہی ہیں اور اب دوبرس بعد ان کے جاگنے سے یہ اہم مرحلہ حل ہوجائے گا۔ وینڈا نے بتایا کہ اسے جان سے مارنے کی کوشش کرنے والا ان کا بھائی ڈینیئل پامر ہے جس کے حملے کو اقدامِ قتل کہا جاسکتا ہے۔پولیس نے خیال ظاہر کیا ہے کہ خاتون کو ڈنڈے یا کسی بڑے خنجر کے وار سے مارا گیا ہے کیونکہ وینڈا کے سر پر شدید چوٹیں آئی تھیں۔ اس انکشاف کے بعد پولیس نے خاتون کے بھائی کے خلاف تحقیقات شروع کردی ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…