جمعرات‬‮ ، 10 جولائی‬‮ 2025 

آصف علی زرداری نے پرویز الہٰی کو بڑی آفر دے دی

datetime 20  جولائی  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف اور مسلم لیگ (ق) پر مشتمل پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن اتحاد نے 22جولائی کو وزیر اعلیٰ کے انتخاب میں اپنے امیدوار چودھری پرویز الٰہی کی کامیابی کیلئے حکمت عملی طے کر لی جبکہ دوسری جانب سابق صدر

آصف زرداری نے پرویز الہٰی کو حکومتی امیدوار بنانے کی پیشکش کردی ۔نجی ٹی وی ٹوئنٹی فور نیوز کے مطابق ادھر وزیراعظم شہباز شریف نے فون پر رابطہ کرکے چودھری شجاعت سے سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ وزیر داخلہ رانا ثنا اللّٰہ کے اپوزیشن کے کچھ ارکان کو اسمبلی اجلاس میں شرکت سے روکنے کے بیان کے بعد پی ٹی آئی کے ارکان کو ممکنہ گرفتاریوں اور حکومتی حربوں سے بچانے کیلئے اجلاس سے قبل محفوظ مقامات پر اکٹھے رکھنے کا پروگرام بنایا گیا ہے تاکہ اپوزیشن ارکان حکومتی دسترس سے دور رہیں ۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز آصف زرداری چودھری شجاعت سے ملاقات کرنے ان کی رہائش گاہ پہنچ گئے اور شہباز شریف کی رہائش گاہ پر حکومت کی اتحادی جماعتوں کے اجلاس کے فیصلوں پر اعتماد میں لیا، چودھری شجاعت کو چودھری پرویز الہٰی کو منانے کی درخواست کی، اس موقع پر آصف زرداری کا کہنا تھا کہ آپ کے تعاون سے ہی حکومت آگے چل سکتی ہے۔ یہ سابق صدر کا کہنا تھا کہ میں چودھری پرویز الہیٰ کو حکومتی امیدوار بنانے کیلئے وزیر اعظم سے بات کرنے کو تیار ہوں ورنہ آپ حمزہ شہباز کو وزیر اعلیٰ پنجاب بنانے میں سپورٹ کریں اور پارٹی کے ارکان کو انہیں ووٹ دینے کی ہدایت کریں، چوہدری شجاعت حسین نے اس پر خاموشی اختیار کی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…