اسلام آباد(آن لائن) وزیراعظم شہبازشریف نے وفاقی کابینہ کا اہم ترین اجلاس (جمعرات کو)طلب کر لیا ۔ذرائع کے مطابق کابینہ اجلاس میں اہم سیاسی فیصلے متوقع ہیں ۔کابینہ اجلاس میں مستقبل کی حکمت عملی پر بھی مشاورت ہو گی ۔ کابینہ اجلاس دوپہر 2 بجے ہو گا ۔وفاقی کابینہ کا 6 نکاتی ایجنڈا بھی جاری کردیا گیا ہے ۔پنجاب ضمنی انتخابات کے نتائج اور کابینہ کے مستقبل بارے بھی وزیراعظم ارکان سے بات کریں گے۔