اسلام آباد(این این آئی) چین کا پاکستان میں حالیہ بارشوںاور سیلاب سے ہونے والی تباہ کاریوں پر دکھ کا اظہار،امید ہے پاکستان کے لوگ جلد اس آفت پر قابو پالیں گے۔حالیہ بارشوں اور سیلابی صورتحال پر چینی وزیرخارجہ نے وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری کو خط لکھا ہے،خط میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریوں کے باعث نقصان سے دکھ ہوا۔ چینی وزیرجارجہ کا کہناہے کہ دکھ کی اس گھڑی میں غم زدہ خاندانوں کے ساتھ ہیں۔ چینی وزیرخارجہ وانگ ژی نے کہا کہ ہم زخمی لوگوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعاگو ہیںاورامید کرتے ہیں پاکستان کے لوگ جلد اس آفت پر قابو پالیں گے۔