ہفتہ‬‮ ، 12 جولائی‬‮ 2025 

بیروزگار نوجوانوں کیلئے بڑی خوشخبری وفاقی حکومت نے زبردست منصوبے کا اعلان کردیا

datetime 17  جولائی  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)وفاقی حکومت کی جانب سے بے روزگار نوجوانوں کیلئے سرکاری اور نجی ملازمتیں پیدا کرنے کے لیے قومی روزگار پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے

،پروگرام کے تحت سالانہ 20لاکھ نئی ملازمتیں پیدا کی جائیں گی۔وزیراعظم نے روزگار پروگرام کو فعال بنانے کیلئے نیشنل یوتھ ٹاسک فورس تشکیل دیدی ہے

جو روزگار کے مواقع پیدا کرنے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر ملک بھر کے دورے کرے گی،وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف ٹاسک فورس کی کارکردگی خود مانیٹر کریں گے۔

ٹاسک فورس وفاقی اور صوبائی وزارتوں، نجی کمپنیوں اور چیمبرز آف کامرس سے بھی رابطے کرے گی۔ اس سلسلے میں

وزیراعظم نیشنل یوتھ پروگرام بھی کاروبار کیلئے قرض اور تربیتی کام تیز کرے گا۔واضح رہے کہ قومی یوتھ پروگرام نے ایک لاکھ نوجوانوں کو ہائی ٹیک اور کنوینشنل ٹریننگ دینے کا ہدف مقرر کر رکھا ہے

، جس کے تحت میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے طلبا کیلئے فنی تربیت، اورجدید آئی ٹی کورسز شروع کئے جائیں گے۔ٹاسک فورس بیرون ملک نوکریوں کے

حصول کے لئے بھی مختلف ممالک سے رابطے شروع کرے گی۔ وزارت اوورسیز کے ذیلی اداروں کو ایشیائی و یورپی ممالک میں روزگار کے حصول کا ہدف دیا جائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…