جموں(این این آئی) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوج کے ایک اہلکارنے ضلع پونچھ میں اپنے گھر میں خود کو آگ لگاکر خودکشی کرلی ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق انڈو تبتین بارڈر پولیس (آئی ٹی بی پی)کا 50سالہ ہیڈ کانسٹیبل راجندر کمار چھٹی پر گھر آیا ہوا تھا اوراس نے اپنے
رہائشی مکان میں خود کو آگ لگا لی۔ ایک پولیس افسر نے بتایا کہ موت ابھی تک پراسرار ہے۔انہوں نے کہا کہ خودکشی سمیت تمام زاویوں پر غور کیا جا رہا ہے۔
پونچھ کے سٹیشن ہائوس آفیسر(ایس ایچ او)رنجیت سنگھ را ئونے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ہیڈ کانسٹیبل کی موت جھلسنے کی وجہ سے ہوئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ معاملے کی تفتیش جاری ہے اور اس حوالے سے چیزیں سامنے آئیں گی کہ موت کیسے ہوئی۔
حکام نے بتایا کہ راجندر کمار کو شدید زخمی حالت میں پونچھ کے ضلع اسپتال لے جایا گیا تاہم ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔