اتوار‬‮ ، 28 جون‬‮ 2026 

روئی کی قیمتوں میں گزشتہ ہفتے استحکام رہا

datetime 24  اگست‬‮  2015 |

کراچی(نیوز ڈیسک) مقامی کاٹن مارکیٹ میں گزشتہ ہفتے کے دوران ٹیکسٹائل واسپنگ ملزکی جانب سے اورکپاس کے نجی برآمدکنندگان کی جانب سے روئی کی خریداری جاری رکھنے کے باعث روئی کی قیمت میں مجموعی طورپراستحکام رہا۔کراچی کاٹن ایسوسی ایشن کی اسپاٹ ریٹ کمیٹی نے اسپاٹ ریٹ میں فی من 50روپے کی کمی کرکے اسپاٹ ریٹ فی من 4600روپے کی قیمت پربندکیا۔ صوبہ سندھ وپنجاب میں روئی کی قیمت فی من 4700تا 4750 روپے رہا جبکہ پھٹی کی قیمت فی 40کلو 2200 تا 2500 روپے رہا۔کراچی کاٹن بروکرزفورم کے چیئرمین نسیم عثمان نے بتایا کہ چین کی کرنسی میں تخفیف کے باعث روئی کی قیمت میں گراوٹ آئی تھی لیکن یوایس ڈی اے کی امریکا میں کپاس کی فصل کے تخمینہ 31لاکھ گانٹھوں کی کمی کی اہم خبرکے بعدروئی میں چین کی کرنسی میں گراوٹ کی اثرزائل ہوگئی اورقیمت میں استحکام برقراررہا۔ نیویارک کاٹن بھارت اورچین میں روئی کی قیمت نسبتاً مستحکم رہا۔ ٹی سی پی نے 86ہزار600گانٹھوں کاتیسرا ٹینڈربھی اسکریپ ہوگیا اب 31اگست کیلیے چوتھا ٹینڈرجاری کیا ہے۔ٹی سی پی سے روئی کی خریداری سے ٹیکسٹائل ملزاجتناب کررہے ہیں کیونکہ اس کیلیے 10فیصدایڈوانس ٹیکس دینا پڑتا ہے۔ نسیم عثمان کے مطابق فی الحال کپاس کی فصل تسلی بخش بتائی جاتی ہے صحیح تخمینہ ستمبرکے آخرمیں لگایا جاسکے گا۔ فی الحال 13لاکھ گانٹھیں مارکیٹ میں آچکی ہیں۔ دریں اثنا کپڑے اورکاٹن یارن کی زبوں حالی بتائی جارہی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دنیا کا سب سے بڑا غار


چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…