منگل‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2025 

عید تعطیلات میں مری جانے والوں کیلئے اہم خبر، گاڑیوں کی گنجائش کے علاوہ سیاحوں کے لئے اہم ہدایات جاری

datetime 9  جولائی  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی(این این آئی)سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی نے عید الضحی کی تعطیلات کے حوالے سے سیاحتی مقام کوہ مری کیلئے جامع اور منظم ٹریفک پلان جاری کر دیا،سیاحوں کی سہولت اور ٹریفک کی روانی کو احسن طریقے سے برقرار رکھنے کیلئے ٹریفک پولیس کے 360سے

زائد اہلکار تعینات کئے گئے، نو پارکنگ کے خاتمہ اور حادثات کی صورت میں بروقت مدد کی فراہمی کو مد نظر رکھتے ہوئے اضافی لفٹر اور کرین بھی فراہم کر دی گئیں۔تفصیلات کے مطابق چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی نوید ارشاد کے احکامات پر عمل کرتے ہوئے ڈیوٹی آفیسر ٹریفک ہیڈ کواٹر محمد وسیم نے عید الضحی کی تعطیلات کے دوران سیاحتی مقام کوہ مری میں سیاحوں کو ٹریفک کی ہر ممکنہ سہولیات کی فراہمی کے پیش نظر جامع اور منظم ٹریفک پلان مرتب کر لیا۔سیاحوں کو ہر ممکنہ سہولیات فراہم کرنے اور ٹریفک کی روانی کو احسن طریقے سے برقرار رکھنے کیلئے ٹریفک پولیس کے 360سے زائد اہلکار تعینات کیے گئے ہیں جبکہ نو پارکنگ کے خاتمہ اور بروقت مدد کیلئے اضافی لفٹر اور کرین بھی مہیا کی گئی ہیں ۔ سیاحوں کی سہولت اوررہنمائی کیلئے سنی بینک میں کنٹرول روم بھی قائم کر دیا گیا ہے ۔اس موقع پر چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی نوید ارشاد نے کہاہے کہ مری میںتقریبا 3500گاڑیوں کی پارکنگ کی گنجائش ہے مری کی شاہراہیں دو طرفہ اور تنگ ہیں لہذا ضلعی انتظامیہ کے احکامات کے پیش نظر مری میں صرف 8000گاڑیوں کے داخلہ کی اجازت ہو گی جس پر عملدر آمد کروانے کیلئے مری کے تمام داخلی و اندرونی راستوں پر تینوں شفٹ میں خصوصی چیکنگ و کائونٹنگ پکٹس قائم کی جائیں گئیں جہاں صرف لائسنس ہولڈر ڈرائیورز اور مکینکلی طور پر فٹ گاڑی کو مری داخلے کی اجازت دی جائے گی

اس کے ساتھ مری جانے والے سیاحوں میں مر ی کے راستوں کے متعلق آگاہی و احتیاطی تدابیر کے حوالے سے پمفلٹ بھی تقسیم کیے جائیں گے ،ہیوی ٹریفک کو مخصوص وقت سے پہلے مری شہر میں داخلہ کی اجازت نہیں ہو گی ،مری کی سات شاہراہوں کو ون وے قرار دیا گیا ہے جبکہ رش کے دوران لائن و لین کی پابندی کروانے کے لیے اضافی پیٹرولنگ آفیسربھی تعینات کیے گئے ہیںتا کہ ڈبل لائن کی وجہ سے ٹریفک کی روانی متاثر نہ ہو۔مری

کے رش والے مقامات جن میں GPOچوک ، کشمیر پوائنٹ، سنی بینک،چوک، لاری اڈہ، کلڈنہ چوک، جھیکا گلی چوک، PCبھوربن روڈ، باڑیا ں روڈ، نیو مری کے علاوہ دیگر اہم پوائنٹس پر اضافی نفری تعینات کی گئی ہے جو کہ ٹریفک کی روانی کو برقرا ر رکھنے کے ساتھ سیاحوںکی مدد و رہنمائی بھی کرے گی۔ انہوں نے مزید کہاکہ مری آنے والے سیاحوں سے گزارش ہے مری شہر میں بلا رکاوٹ ٹریفک کی روانی کو یقینی بنانے کیلئے ٹریفک پولیس کی طرف سے دی گئی ہدایات پر عمل کریں اور شاہراہوں پر موجود ٹریفک اہلکاروں سے تعاون کریں،

اپنی گاڑی کو مناسب جگہ پردرست پارک کریں، حادثات سے محفوظ سفر کیلئے جلد بازی اور غلط اوور ٹیکنگ سے گریز کریں،دوران ڈرائیونگ تحمل مزاجی کا مظاہرہ کریںاور ڈبل لائن ہر گز نہ بنائیں،تنگ سڑک ہونے کے کی وجہ سے روڈ کنارے غلط پارکنگ کر کے سیلفیاںبنانے سے گریز کریں ۔ راولپنڈی ٹریفک پولیس شہریوں کیلئے ریڈیو اسٹیشن 88.6اور آفیشل سوشل میڈیا پیجز کے ذریعے شہریوں کو مری کیصورتحال کے متعلق گاہے بگاہے آگاہی فراہم کرے گی ۔مری جانیوالے سیاح دوران سیاحت ٹریفک سے متعلقہ کسی قسم کی مدد و رہنمائی کے لئے ہیلپ لائن نمبر 0519269200 اور 03077770598پر رابطہ کر سکتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…