منگل‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2025 

اسلام خواتین کو حقوق دیتا ہے، مگر مرد نہیں دیتے، ارمینا رانا خان

datetime 8  جولائی  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)معروف پاکستانی اداکارہ ارمینا رانا خان نے کہا ہے کہ اسلام خواتین کو حقوق اور آزادی دیتا ہے لیکن مسلمان مرد خواتین کی ان حقوق تک رسائی ہونے نہیں دیتے۔ارمینا خان نے ٹوئٹر پر حال ہی میں عرب ممالک میں 3 خواتین کے قتل کے

واقعے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ جب آپ خواتین کو معاشرے میں دوسرے درجے کا شہری بننے دیتے ہیں تو ایسا ہی ہوتا ہے۔انہوں نے لکھا ہے کہ ایسے میں مرد خواتین کو وہ ہستی سمجھ لیتے ہیں جنہیں وہ اپنی مرضی کے مطابق اپنے پاس رکھ سکتے ہیں اور جب چاہے اپنی زندگی سے نکال کر پھینک دیتے ہیں۔ ارمینا خان نے لکھا ہے کہ ایسا سلوک خواتین کے ساتھ اب نہیں چلے گا۔ایک صارف نے اداکارہ کے اس ٹوئٹ پر ردِعمل دیتے ہوئے لکھا کہ اسی لیے اسلام نے خواتین کو حقیقی طور پر سب سے زیادہ آزادی اور احترام دیا ہے۔ارمینا خان نے صارف کے ردِعمل کا جواب دیتے ہوئے لکھا ہے کہ اسلام تو حقوق دیتا ہے لیکن مسلمان مرد ان حقوق کی خواتین کو منتقلی کی اجازت نہیں دیتے، جس کی وجہ سے خواتین اب بھی اپنے بنیادی حقوق سے محروم ہیں۔ انہوں نے اپنی بات کی مزید وضاحت کرتے ہوئے لکھا ہے کہ اس حوالے سے ثبوت کے طور پر آپ کو صنفی بنیاد پر ہونے والے تشدد کے تمام واقعات کو دیکھنا ہوگا۔



کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…