منگل‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2025 

ضمنی الیکشن میں تحریک انصاف کے گروپس ٹوٹ کر مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کرنے لگے ، حیران کن دعویٰ

datetime 8  جولائی  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)صوبائی وزیر داخلہ عطا اللہ تارڑ نے تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر کی طرف سے ضمنی الیکشن میں پنجاب حکومت کی طرف سے دھاندلی کے حوالے سے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ ضمنی الیکشن میں تحریک انصاف کے گروپس ٹوٹ کر مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کر رہے ہیں ، اسد عمر نے بوکھلاہٹ کا شکار ہو کر الزام لگانا شروع کر دئیے

ایک جگہ بھی دھاندلی کے ثبوت پیش نہ کر سکے۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ اسد عمر کی طرف سے ضمنی الیکشن میں دھاندلی کے بیان کی پرزور مذمت کرتا ہوں ۔ انہوںنے کہاکہ اسد عمر نے پریس کانفرنس میں اپنی بے بسی اور لاچاری کا اظہار کیا۔ انہوںنے کہاکہ ضمنی الیکشن میں تحریک انصاف کے گروپس ٹوٹ کر مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کر رہے ہیں ، تحریک انصاف کا گراف دن بدن نیچے آ رہا ہے۔ انہوںنے کہاکہ مسلم لیگ ن کے امیدواروں کی کمپین میں دن بدن تیزی آرہی ہے۔ انہوںنے کہاکہ اسد عمر نے بوکھلاہٹ کا شکار ہو کر الزام لگانا شروع کر دیے ایک جگہ بھی دھاندلی کے ثبوت پیش نہ کر سکے۔ انہوںنے کہاکہ یقینی شکست کو دیکھتے ہوئے انہوں نے دھاندلی کے الزامات لگانے شروع کر دیے۔ انہوںنے کہاکہ الیکشن سے فرار اختیار کرنے کیلئے بہانے بنائے جارہے ہیں۔صوبائی وزیر نے کہاکہ اس جماعت نے خود ڈسکہ اور وزیرآباد الیکشن میں دھاندلی کے ریکارڈ توڑے اور الزامات دوسروں پر لگا رہے ہیں۔ عطا اللہ تارڑ نے کہاکہ یہ تو بیلٹ پیپر چھین کر بھاگنے والی جماعت ہے۔ انہوںنے کہاکہ آر ٹی ایس بٹھا کر خود حکومت بنانے والی جماعت کو دھاندلی کے الزامات زیب نہیں دیتے، اسد عمر کے الزامات ان کی شکست کا پیش خیمہ ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…