منگل‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2025 

روسی یوٹیوبر نے آدھے پہیے پر چلنے والی سائیکل بنالی

datetime 8  جولائی  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ماسکو(این این آئی) ہم سب نے سائیکل چلائی ہے اور ہمیشہ اس میں دو پہیے دیکھے ہیں لیکن روسی یوٹیوبر اور موجد نے اپنی سائیکل کے پچھلے ٹائر کاٹ کر اسے دو ٹکڑوں میں تقسیم کر دیا اور ان کا دعویٰ ہے کہ یہ دو ٹکڑوں والا پہیہ ایک مکمل وھیل جیسا ہی بہتر ہے۔

یوٹیوبر اور بغیر چین کی سائیکل جیسی ایجادات کرنے والے سرگائی گوردائیو نے اپنی نئی اختراع سے سب کو حیران کر دیا ہے۔ انہوں نے پہیے کو ٹائر، فریم اور ٹیوب سمیت کاٹ کر انہیں اس ترتیب میں رکھا ہے کہ نصف ٹائر جیسے ہی گھوم کر ختم ہوتا ہے ویسے ہی اگلا ٹکڑا زمین پر لگتا ہے اور سائیکل چلتی رہتی ہے۔سرگائی نے دکھایا کہ ٹائر اور رمِ سمیت پہیے کو دو ٹکڑوں کو کاٹ کر بھی سائیکل چلائی جا سکتی ہے۔ لیکن ان کی یوٹیوب ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سائیکل کے پچھلے ٹائر کو کاٹ کر اسے دو نصف ٹائر والی انوکھی سواری میں ڈھالنا کس قدر مشکل کام ہوتا ہے۔دوسری جانب ایک اور پہیے کے لیے فریم کو وسیع کرکے چین بھی بہتر بنائی گئی ہے۔ تجزیہ کاروں کے مطابق سرگائی نے یہ کام مشہوری کے لیے کیا ہے۔ اس پر خود سرگائی نے بتایا کہ وہ دنیا کو بتانا چاہتے ہیں کہ ٹائر کاٹ کر اس کے دوحصوں پر سائیکل دوڑائی جا سکتی ہے۔تاہم سرگائی کو اس کی ڈیزائننگ پر داد تو دی جا سکتی ہے کیونکہ اس کی ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…